سرینگر/۱۱دسمبر
صوبائی کمشنر کشمیر‘ وی کے بدھوری نے بدھ کے روز کہا کہ انتظامیہ بجلی کے غیر شیڈول کٹوتی کو کم کرنے پر کام کر رہی ہے ۔
بدھوری نے کہاکہ انتظامیہ کے پاس ڈیزل، پیٹرول اور گیس کا وافر سٹاک موجود ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
صوبائی کمشنر نے کہاکہ بجلی کے غیر شیڈول کٹوتی کو کم کرنے کی خاطر سرکار کام کر رہی ہے تاہم لوگوں کو بھی تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔
بدھوری نے کہاکہ سردی کے ان ایام میں متواتر بجلی سپلائی کو یقینی بنانے کی خاطر سرکار کوشاں ہے ۔
متوقع برفباری کے حوالے سے صوبائی کمشنر نے کہاکہ فی الحال وادی کے دو پہاڑی علاقوں میں برف باری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کی سبھی شاہرائیں جن میں مغل روڈ ، لہیہ سری نگر شاہراہ اور سری نگر جموں شاہراہ فی الحال ٹریفک کے لئے کھلی ہے ۔
ان کے مطابق ہمارے پاس اس وقت ڈیزل، پیٹرول اور گیس کا وافر سٹاک موج
ود ہے ۔