سرینگر//
شمالی کشمیر کے کنڈری کپوارہ میں فورسزاور ملی ٹنٹوں کے درمیان ایک مسلح تصادم آرائی میںایک پاکستانی سمیت لشکر طیبہ سے وابستہ۲ملی ٹینٹ جھڑپ میں مارے گئے ۔
ادھر جنوبی کشمیر کے پہاڑی ضلع شوپیان کے بڑی مرگ آلورہ میں فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیا ن ایک تصادم آرائی میں ایک ملی ٹینٹ مارا گیا ہے جبکہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے کنڈی علاقے میںمنگل کے صبح پولیس نے علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعدوکنڈی نامی علاقے کو فورسزنے دوران شب ہی محاصرے میں لر کر تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
پولیس نے بتایا جب صبح ہوتے ہی فورسز کی تلاشی پارٹیوں نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا تو یہاں موجود ملی ٹنٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس دوران طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ہے۔ بعدمیںپولیس نے جائے جھڑپ سے۲ملی ٹنٹوں کی لاشوں کو برآمد کر لیا ہے ۔
اس دوران پولیس کے آئی جی پی کشمیر زون وجے کمار کے حوالے سے کشمیر پولیس زون نے ایک تویٹ میں کہا ہے کہ اس جھڑپ میں ایک پاکستانی سمیت۲ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں جو لشکر طیبہ سے وابستہ تھے۔ انہوں نے ٹویٹ میں مہلوک پاکستانی جنگجو کی شناخت طفیل کے بطور کی گئی۔ تاہم انہوں نے مارے گئے مقامی جنگجوئوں کی شناخت فوری طور ظاہر نہیں کی ہے۔
ادھر جنوبی کشمیر کے شوپیان کے بڑی مرگ آلورہ میں پولیس نے جنگجوئوں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے میں فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور محاصرے میں لیا ہے جس دوران علاقے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہو اہے ۔
پولیس نے ایک تویٹ میں اس جھڑپ میں ایک عدم شناخت جنگجوئوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔