بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

صارفین کو۳۱ مارچ۲۰۲۵ء کے بعد کوئی چھوٹ نہیں ملے گی:محکمہ بجلی

کے پی ڈِی سی ایل کا صارفین کو سود میں چھوٹ حاصل کرنے کا مشورہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-07
in مقامی خبریں
A A
جموںوکشمیر یو ٹی بجلی کے شعبے میں اِصلاحات میں سب سے آگے

xr:d:DAF4bjcdfto:687,j:8278038088613935554,t:24031716

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

سرینگر//
کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے آج اَپنے گھریلو صارفین سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی پاور ایمنسٹی سکیم کے تحت تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج پر چھوٹ کا دعوی کریں جو یکم؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ختم ہوجائے گی۔
چیف انجینئر ڈسٹری بیوشن کے پی ڈی سی ایل اِنجینئر عاقب وحید دیوا نے آج جاری ایک بیان میں کہا کہ پاور ایمنسٹی سکیم صرف۳۱مارچ۲۰۲۵تک گھریلو صارفین کے لئے دستیاب ہوگی اور اِس کے بعد مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔
دیوا نے مزید کہا’’ صارفین یا تو کشمیر ڈسکام کو واجب الادا اَپنی اصل رقم مکمل طور پر یا بقیہ چار ماہ میں مساوی قسطوں میں اَدا کرسکتے ہیں تاکہ اَپنے دعوؤں کو نمٹانے کے لئے تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج پر چھوٹ کا دعویٰ کرسکیں‘‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اَب تک ایک لاکھ۹ہزار۶۴۸گھریلو صارفین نے کے ڈِی پی سی ایل کے ساتھ دیر سے ادائیگی کے سرچارج پر چھوٹ کی سکیم کا فائدہ اُٹھایا ہے جس نے اَب تک ۱۶۴ کروڑ روپے کا ریونیو اِکٹھا کیا ہے۔’’ اِس سکیم میں کُل ایک لاکھ۵۰ہزار۹۰۷ صارفین کو ہدف بنایا گیا ہے جن کے پاس کے پی ڈِی سی ایل کی وجہ سے کافی اوپننگ بیلنس تھا‘‘۔
حکومت نے تاخیر سے ادائیگی کے سرچارج کی مد میں ۵۸کروڑ روپے کی رقم بھی معاف کردی ہے۔ اِس طرح گھریلو صارفین کو ان کے اوپننگ بیلنس کو کلیئر کرکے بڑی راحت ملی ہے۔
چیف اِنجینئر کے پی ڈِی سی ایل نے بقیہ صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنے بلوں کی ادائیگی کیلئے اَپنے متعلقہ الیکٹرک سب ڈویژنوں سے رابطہ قائم کریں۔ اُنہوں نے سکیم کے تحت پیش کردہ اِس آخری موقعے کو ضائع نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے مزید کہا ،’’ا بھی بھی بڑی تعداد میں گھریلو صارفین ہیں جن کا اوپننگ بیلنس بہت زیادہ ہیں جنہوں نے ابھی تک اَپنے واجبات کی ادائیگی کے لئے اپنے ڈویژنوں سے رابطہ نہیں کیا ہے‘‘۔
چیف اِنجینئر نے مزید کہا کہ سکیم کی بندش کے بعد کے پی ڈِی سی ایل کے پاس قانونی لائحہ عمل اِختیار کرنے اور اُن گھریلو صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپنے دفاع کے معاملے پر ہندوستان اب وہ نہیں رہا جو پہلے ہوا کرتا تھا:وزیر خارجہ

Next Post

کشمیر کے اسکولوں میں۱۰دسمبر سے مرحلہ وار سرمائی تعطیلات کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
جموں میں ووٹنگ سے قبل سکیورٹی کے سخت انتظامات
اہم ترین

راجوری میں دو مشتبہ دہشت گردوں  کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع

2026-07-15
پہلگام حملے کا’ ماسٹر مائنڈ ‘جھڑپ میں ہلاک
اہم ترین

آرمی چیف جنرل اُپیندر دویدی کی  لیہہ میں لیفٹیننٹ گورنر لداخ سے ملاقات

2026-06-27
شمالی کمان کے سربراہ‘ لیفٹیننٹ جنرل دیویدی کا راجوری میں اگلی چوکیوں کا دورہ
اہم ترین

آرمی کور کمانڈر کا راجوری کا دورہ  انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں کا جائزہ

2026-06-25
امرناتھ یاترا: سی آر پی کی بالتل روٹ پر ماؤنٹین ریسکیو ٹیمیں تیار
اہم ترین

راجوری میں ’آپریشن شیروالی‘۳۱ ویں روز میں داخل

2026-06-23
پلوامہ میں جنگجوؤں نے غیر مقامی مزدور کو زخمی کر دیا
اہم ترین

راجوری کے جنگلات میں ’آپریشن شیروالی‘ ۲۹ویں روز میں داخل‘ تلاشی اور محاصرہ جاری

2026-06-21
بھارتی فوج نے زیرِ حراست   پاکستانی شہری اسد خان کو   پاکستان کے حوالے کر دیا
اہم ترین

بھارتی فوج نے زیرِ حراست  پاکستانی شہری اسد خان کو  پاکستان کے حوالے کر دیا

2026-06-20
کولگام ٹارگیٹ کلنگ :حملہ آوروں کو تلاش کرنے کیلئے جنگجو مخالف آپریشن
اہم ترین

پونچھ میںپاکستانی کرنسی اور مشتبہ موبائل نمبروں پر مشتمل پرچی برآمد

2026-06-19
Next Post
گورنمنٹ ڈگری کالجوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

کشمیر کے اسکولوں میں۱۰دسمبر سے مرحلہ وار سرمائی تعطیلات کا اعلان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.