سرینگر//
حکومت نے کشمیر کے تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں اور جموں کے سرمائی زون کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
محکمہ تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری‘سریش کمار گپتا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک حکم نامے کے مطابق نرسری سے لے کر پانچویں جماعت کے کلاسوں کیلئے سرمائی تعطیلات دس دسمبر سے۲۸فروری۲۰۲۵تک جبکہ چھٹی سے لے کر بارہویں جماعت تک کی چھٹیاں ۱۶دسمبر سے۲۸فروری۲۰۲۵تک ہوگی۔
حکم نامے کے مطابق گورنمنٹ ہائی اور ہائر سکنڈری اسکولوں کا تدریسی عملہ ۱۰فروری۲۰۲۵سے متعلقہ ہیڈ کواٹرز میں دسویں ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ بورڈ امتحانات کی تیاری اور انتظامات کے لئے دستیاب رہیں گے۔
پرنسپل سیکریٹری کے مطابق تمام اساتذہ چھٹیوں کے دوران آن لائن رہنمائی کے لئے دستیاب رہیں گے۔
گپتا نے کہاکہ اداروں کے سربراہان یا تدریسی عملے کی جانب سے حکم نامے کی خلا ف ورزی کرنے کی پادائش میں قواعد وضوابط کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔