سرینگر///
جنوبی کشمیر کے ترال میں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کوناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی فورسز کو چپے چپے پر تعینات کیا گیا ہے ۔
بتادیں کہ بدھ کی شام مشتبہ ملی ٹینٹوں نے آری پل ترال میں فوجی اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں آرمی جوان شدید طورپر زخمی ہوا۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال میں جمعرات کے روز سیکورٹی فورسز نے حملہ آوروں کوتلاش کرنے کی خاطرمختلف شاہراوں پر ناکے لگائے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ترال کے حساس علاقوں اور اہم شاہراوں پر اضافی نفری کوتعینات کیا گیا جومشکوک نظر آنے والے افراد کوروک کر ان کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کررہے تھے ۔
معلوم ہواہے کہ صوفی گنڈ آری پل ترال میں فوجی اہلکار پر ہوئے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے ۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ ترال میں سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے مدد گاروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی جبکہ جنوبی کشمیرکے شوپیاں، پلوامہ ،کولگام اور اننت ناگ میں بھی سیکورٹی فورسز کومستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔