پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل کو اتر پردیش کی سرحد پر روکے جانے کے خلاف اپوزیشن کا لوک سبھا سے واک آؤٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-05
in قومی خبریں
A A
جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کے لئے دباوڈالیں گے: راہل گاندھی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی// کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کا قافلہ آج تر پردیش کے سنبھل جا رہا تھا۔ دہلی-اتر پردیش کی سرحد پر انہیں روکے جانے کے خلاف اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً لوک سبھا سے واک آؤٹ کیا۔
ایوان میں کانگریس کے محمد جاوید نے مسٹر گاندھی کو غازی آباد سرحد پر روکے جانے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے رہنما سنبھل میں متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرنے سنبھل جارہے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا۔ اتر پردیش پولیس نے دہلی-اتر پردیش سرحد پر انہیں روک دیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو قابل اعتراض قرار دیا۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین مشتعل ہوگئے اور ان کی بات کی حمایت کی۔
اپوزیشن اراکین کے خیالات پر حکمراں جماعت کی جانب سے مداخلت بھی کی گئی تاہم شور شرابے کے درمیان اپوزیشن کے کچھ اور اراکین اٹھ کر ایوان سے واک آؤٹ کر گئے ۔
قبل ازیں وقفہ صفر کے دوران مسٹر جاوید نے بہار کے کشن گنج علاقے میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد ہی انہوں نے مسٹر گاندھی کو پولیس کے ذریعے روکے جانے کا معاملہ اٹھایا۔ اس پر اپوزیشن اراکین بشمول کانگریس، سماج وادی پارٹی، ڈی ایم کے ، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد پوار)، ترنمول کانگریس کے اراکین نے واک آؤٹ کیا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر گاندھی کے قافلے کو بدھ کو سنبھل جاتے ہوئے دہلی-غازی آباد سرحد پر اتر پردیش کی پولیس نے روک لیا۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا بھی ان کے ساتھ تھیں۔
حال ہی میں سنبھل میں ایک متنازعہ مذہبی مقام کے سروے کے معاملے پر ہونے والے پرتشدد احتجاج میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ‘‘مسٹر گاندھی اور محترمہ واڈرا کی قیادت میں ہمارے وفد کو غازی آباد میں سرحد پر روک دیا گیا تھا۔ ۔”
پارٹی نے پوچھا کہ اتر پردیش حکومت کی اس کارروائی کی کیا وجہ ہو سکتی ہے ۔ جبکہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر سنبھل میں تشدد کی وجہ سے اپنی جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے ملنے جا رہے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شاہین کو ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ کیوں نہیں ملی؟

Next Post

ریلوے ترمیمی بل 2024 لوک سبھا میں پیش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
زمین کھونے کا خوف‘کسان مجوزہ اننت ناگ،پہلگام ریلوے لائن کے خلاف

ریلوے ترمیمی بل 2024 لوک سبھا میں پیش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.