جموں//
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت چھ افراد کے خلاف استغاثہ شکایت دائر کی ہے ۔
ای ڈی نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ جموں نے منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں چھ ملزمان جن کی شناخت محمد اقبال بکروال، مدثر علی، عبدل جلیل ساکنان چھانی مانسر اور اختر میر ، پرویز میر ، اقبال میر ساکنان بٹوٹ کے خلاف استغاثہ کی شکایت درج کرائی ہے ۔
ای ڈی نے کہاکہ یہ شکایت۲۵نومبر۲۰۲۴کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جموں کی خصوصی عدالت کے سامنے دائر کی گئی اور جج موصوف نے اسی دن شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا۔