پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

زمین کھونے کا خوف‘کسان مجوزہ اننت ناگ،پہلگام ریلوے لائن کے خلاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-02
in تازہ تریں
A A
زمین کھونے کا خوف‘کسان مجوزہ اننت ناگ،پہلگام ریلوے لائن کے خلاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲دسمبر

اننت ناگ ضلع کے کسانوں کے ایک گروپ نے جموں کشمیر حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ جنوبی کشمیر کے ضلع ہیڈکوارٹر کو پہلگام سے جوڑنے والی ریلوے لائن کی تعمیر کے منصوبے کو ترک کرے، جو سالانہ امرناتھ یاترا کے لئے بیس کیمپ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔

”اگر اننت ناگ سے پہلگام تک ریلوے لائن بنائی جاتی ہے تو سیکڑوں ایکڑ زرعی زمین بنجر ہوجائے گی“۔ایک مقامی کسان غلام نبی نے کہا کہ اس علاقے میں کشمیر کی سب سے زرخیز زمین وں میں سے ایک ہے جو ہزاروں کنبوں کو ذریعہ معاش فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

نبی نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو اس منصوبے کو ترک کرنا چاہئے کیونکہ اس سے نہ صرف خوراک کی قلت ہوگی بلکہ ذریعہ معاش کا بھی نقصان ہوگا۔

ان کاکہناتھا”مجوزہ اننت ناگ،بجبہاڑہ،پہلگام ریلوے لائن باغات اور دھان کی زمینوں سے گزرتی ہے۔ ریلوے لائن زرعی معیشت کو ان تمام جگہوں پر تباہ کر دے گی جہاں سے وہ گزرتی ہے“۔

مقامی ایم ایل اے اور نیشنل کانفرنس کے رہنما بشیر احمد ویری نے اتوار کے روز مشتعل کسانوں سے ملاقات کی اور ان کے خدشات سے متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کا وعدہ کیا۔

ویری نے کہا”مجھے اس ریلوے لائن کی تعمیر کا مقصد سمجھ میں نہیں آتا۔ کیا وہ کسانوں کو بے دخل کرنا چاہتے ہیں؟ یا وہ ہماری معیشت کو مزید تباہ کرنا چاہتے ہیں؟ ہمارے یہاں کوئی صنعتی علاقہ نہیں ہے، اور پہلگام میں بھی کوئی صنعت نہیں ہے۔ ہم اس زمین کو نہیں چھوڑیں گے۔ ہم اس کے تحفظ کےلئے جدوجہد شروع کریں گے“۔

اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے دعوی کیا کہ لوگ مجوزہ ریلوے لائن سے ناخوش ہیں۔

بخاری نے کہا”جن لوگوں کی زمین مجوزہ اننت ناگ،بجبہاڑہ۔پہلگام ریل روٹ (77.5 کلومیٹر) میں آتی ہے، انہوں نے احتجاج کا سہارا لیا ہے۔ خاص طور پر مجوزہ ریلوے لائن کے حتمی مقام کے سروے کےلئے ٹینڈر جاری ہونے کے بعد سے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

اپنی پارٹی کے صدر نے ایکس پر کہا”زیادہ تر متاثرہ کسان جو اپنی زمین کھو رہے ہیں …. زیادہ تر باغات اور زرعی پلاٹ ‘ چھوٹے زمین دار ہیں۔ ماہرین نے اس منصوبے کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا ہے ، کیونکہ اس میں زرخیز کھیتوں اور جنگلاتی علاقوں میں ریلوے لائن بچھانا شامل ہے“۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر نے یہ بھی کہا کہ متعلقہ حکام کو (پروجیکٹ پر) فیصلہ لینے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے۔

بخاری نے کہا”پہلگام تک ریلوے لائن کا عوامی مطالبہ کبھی نہیں کیا گیا تھا۔ متعلقہ حکام کو کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جانا چاہئے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

میر واعظ کی کشمیر میں منشیات فروشوں کے اثاثے ضبط کرنے کے اقدام کا خیر مقدم

Next Post

میڈم جی باتوں پر غصہ کیوں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

میڈم جی باتوں پر غصہ کیوں؟

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.