اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آر ٹی سی گاڑیوں کوشہر ی حدود کے باہر ہی روکنے سے مالی نقصان

’یومیہ چار لاکھ روپے کا خسارہ ہو رہا ہے ‘ مسافروں کو بھی مشکلات درپیش‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-27
in مقامی خبریں
A A
آر ٹی سی گاڑیوں کوشہر ی حدود کے باہر ہی روکنے سے مالی نقصان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
جموں کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایس آر ٹی سی)نے حکام سے کہا ہے کہ مسافروں کی سہولیات اور محکمے کو نقصان سے بچانے کیلئے ایس آر ٹی سی گاڑیوں کو سری نگر میں چلنے اجازت دیں۔
اطلاعات کے مطابق جموںکشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپویشن نے حکام پر زور دیا کہ وہ سرینگر کے حدود میں ایس آر ٹی سی بسوں کو چلنے کی اجازت دیں تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے ۔
آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر(یم ڈی) نے آئی جی کشمیر کو ایک خط تحریر کیا جس میں درخواست کی گئی کہ متعلقہ حکام کو ہدایت دیں کہ وہ ایس آر ٹی سی بسوں کو سری نگر کے حدود میں چلنے کی اجازت دیں ۔
ایم ڈی نے مزید کہاکہ سال ۲۰۲۱سے یہ بسیں سری نگر حدود میں چل رہی تھیں لیکن اچانک انہیں شہر کے حدود میں آنے سے روکا گیاجس وجہ سے کارپوریشن کو لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے ۔
آر ٹی سی نے الزام لگایا ہے کہ۴نومبر کو سری نگر میں جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر ایس آر ٹی سی کی بسوں کو سری نگر شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔
ایم ڈی نے کہا کہ پولیس کی جانب سے شمالی کشمیر کی بسوں کو بمنہ بائی پاس اور جنوبی کشمیر کی بسوں کو پانتھ چوک پر روکا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عام لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ محکمے کو بھی ناقابل تلافی مالی نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ کارپویشن نے ۲سو کروڑ روپے میں۶۵۵گاڑیاں جن میں بسیں اور ٹرکیں شامل ہیں کو خریدلیں جن میں سے۱۲۵بسوں کو کشمیر صوبے کے لئے مختص رکھا گیا۔
ان کے مطابق ان بسوں کے ذریعے مسافروں کو نہ صرف وقت مقررہ کے اندرا ندر منزل مقصود تک پہنچایا جاتا ہے بلکہ لوگوں کو بھی سفر کرنے میں آسانی ہوئی۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ۴نومبر۲۰۲۴جب سری نگر میں اسمبلی اجلاس شروع ہوا تب سے ان بسوں کو سری نگر کے حدود میں آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔
ایم ڈی نے کہاکہ جنوبی کشمیر سے آنے والی بسوں کو پانتھ چوک میں اور شمالی کشمیر کی بسوں کو بمنہ بائی پاس پر روکا جارہا ہے جس وجہ سے مسافروں، ملازمین اور طلبا کو شدید ترین مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہا ہے ۔
خط کے متن میں لکھا گیا کہ ان بسوں کے ذریعے کارپوریشن کو یومیہ آٹھ لاکھ روپے کی آمدنی ہوتی تاہم جب سے گاڑیوں کو سرینگر کے داخلی راستوں پر روکا گیا تب سے محکمہ کو یومیہ چار لاکھ روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔
آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے آئی جی کشمیر سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ مسافروں کی مانگ اور محکمہ کے نقصان کو دیکھتے ہوئے یس آر ٹی سی بسوں کو سری نگر حدود میں آنے کی اجازت دی جائے تاکہ عام لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہونا پڑے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جب آپ جیتتے ہیں تو کیا تب ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ نہیں کی جاتی؟‘

Next Post

’پہلے ملک‘ کا جذبہ آئین کو صدیوں تک زندہ رکھے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
’پہلے ملک‘ کا جذبہ آئین کو صدیوں تک زندہ رکھے گا:وزیر اعظم مودی

’پہلے ملک‘ کا جذبہ آئین کو صدیوں تک زندہ رکھے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.