جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

مرکز جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کےلئے تیار نہیں:قرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-26
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مرکز جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کےلئے تیار نہیں:قرہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

راجوری/جموں۶۲نومبر

جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کے صدر طارق حمید قرہ نے منگل کو دعویٰ کیا کہ مرکزی حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ وہ کسی بھی ریاست کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے کچھ اہم محکموں کو برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

قرہ نے کہا کہ کانگریس کسی بھی ترمیم کو قبول نہیں کرے گی اور جتنی جلدی ممکن ہو جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے دباو¿ ڈالتی رہے گی۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

راجوری ضلع میں 75 واں یوم دستور منانے کے لئے منعقدہ ایک عوامی ریلی کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے قرہ نے کہا کہ ان کے پاس جانکاری ہے کہ مرکزی حکومت کے کچھ طاقتور افراد جموں کشمیر کو اس کی اصل شکل میں ریاست کا درجہ بحال کرنے کےلئے تیار نہیں ہیں۔

کانگریسی لیڈر نے کہا”وہ ( مرکزی حکومت) کچھ اہم محکموں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں جو کسی بھی ریاست کی ریڑھ کی ہڈی اور سرچشمہ ہیں اور ان محکموں کو اپنے براہ راست کنٹرول میں رکھنے کے لئے کچھ ترامیم چاہتے ہیں۔ اس طرح کی ریاست کا درجہ کانگریس کے لئے قابل قبول نہیں ہے“۔

اگست 2019 میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کے ذریعہ منسوخ کئے گئے آرٹیکل 370 پر کانگریس کے موقف کے بارے میں پوچھے جانے پر قرہ نے کہا کہ پارٹی نے پہلے ہی حکومت کے اقدام کو’یکطرفہ اور غیر جمہوری‘قرار دیتے ہوئے اس موضوع پر اصولی موقف اختیار کیا ہے۔

قرہ نے کہا ”کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) نے 6 اگست 2019 کو میٹنگ کی اور ایک قرارداد منظور کی جو خود وضاحت کی ہے۔ قرارداد میں حکومت کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے غیر جمہوری اور یکطرفہ قرار دیا گیا۔انہیں جموں و کشمیر کے عوام سے مشورہ کیے بغیر ایسا قدم اٹھانے کا کوئی حق نہیں ہے“۔

کانگرسی لیڈر نے کہا کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے نے جماعتوں کو جموں کشمیر کے لئے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لئے جدوجہد کرنے پر مجبور کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا واحد مطالبہ ریاست کا درجہ بحال کرنا ہے اور ہمارا موقف سپریم کورٹ کے فیصلے کی بنیاد پر حقیقت پسندانہ ہے۔ ”ہم نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر الیکشن لڑا تھا اور ہم اس کی بحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے“۔

اس سوال کے جواب میں کہ حکمراں نیشنل کانفرنس آرٹیکل 370 کی بحالی پر زور دے رہی ہے ؟قرہ نے کہا کہ اس نے اور کانگریس نے اسمبلی انتخابات مل کر لڑے تھے لیکن ہم دونوں کا اپنا منشور تھا۔

قرہ نے کہا”یہ صرف جموںکشمیر میں یا کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان نہیں ہے، اتحاد کے شراکت دار ایک ساتھ آتے ہیں بلکہ اپنے منشور پر الیکشن لڑتے ہیں۔ یہ بات نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے ساتھ بھی سچ ہے۔ نہ تو انہوں نے ہمارے منشور پر الیکشن لڑا اور نہ ہی ہم نے ان کے منشور پر الیکشن لڑا“۔

جموں کشمیر میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی مایوس کن کارکردگی پر تشکیل دی گئی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے بارے میں قرہ نے کہا کہ کمیٹی ایک ماہ مکمل ہونے پر اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے رہی ہے اور یہ جلد ہی دستیاب ہوگی۔

کانگریسی لیڈر نے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ جو بھی ہو، انتخابات میں دھاندلی کو لے کر لوگوں میں خدشات پائے جاتے ہیں۔ ”ایک بار جب ہمیں رپورٹ مل جائے گی اور ہم اس کا مطالعہ کریں گے تو ہم شکایت کے ساتھ الیکشن کمیشن سے رجوع کریں گے“۔

کانگریس صرف چھ اسمبلی نشستوں پر کامیابی حاصل کرسکی جس میں سے پانچ کشمیر میں اور ایک جموں خطے کے راجوری ضلع میں ہے۔

قرہ نے کہا کہ ہم نے راجوری میں یوم دستور منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پارٹی امیدواروں کے حق میں ووٹ دینے پر اپنے اتحادی وں کے ووٹروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جاسکے۔ ان کاکہنا تھا”رائے دہندگان نے مذہب کی بنیاد پر بی جے پی کے پولرائزیشن کو مسترد کردیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کو برقرار رکھا۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بھارت کی سب سے بڑی اقلیت کو ‘بے مثال خطرات’ کا سامنا ہے: محبوبہ مفتی

Next Post

’پہلے ملک‘ کا جذبہ آئین کو صدیوں تک زندہ رکھے گا:وزیر اعظم مودی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’پہلے ملک‘ کا جذبہ آئین کو صدیوں تک زندہ رکھے گا:وزیر اعظم مودی

’پہلے ملک‘ کا جذبہ آئین کو صدیوں تک زندہ رکھے گا:وزیر اعظم مودی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.