منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

پاکستان :مسافر بسوں پر مسلح افراد کی فائرنگ‘۳۸؍ افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-22
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

سرینگر/۲۱نومبر//
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں مسافر بسوں پر فائرنگ کے دو واقعات میں کم از کم۳۸؍ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ’’لوئر کرم کے دو علاقوں مندوری اور ڈاڈ کمر میں مسافر بسوں کے کانوائے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ۳۸؍ افراد ہلاک اور۱۱ زخمی ہو گئے ہیں‘‘۔
ان کے بقول مندوری میں کانوائے پشاور سے پاڑہ چنار جا رہا تھا اور ڈاڈ کمر میں کانوائے پاڑہ چنار سے پشاور آ رہا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں پولیس اہلکار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
جاوید اللہ محسود کا کہنا تھا کہ دونوں قافلوں میں تقریباً۴۰ کے قریب گاڑیاں شامل تھیں، کانوائے پر فائرنگ کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
تاحال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ ضلع کرم میں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب دو روز قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے دو مختلف علاقوں بنوں اور تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے نتیجے میں۲۰ سکیورٹی اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے چیک پوائنٹ پر ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروپ نے قبول کی تھی۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا کا مطالبہ کیا ہے۔
تنظیم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بے امنی کے بڑھتے ہوئے واقعات سے وفاقی اور صوبائی حکومتی کی کوتاہی ظاہر ہوتی ہے۔ لہذٰا دونوں حکومتوں کو چاہیے کہ عام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے۔
قبائلی ضلع کرم میں طویل عرصہ سے فرقہ وارانہ لڑائی کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اگست میں فرقہ وارانہ لڑائی کے باعث اپر اور لوئر کرم کا درمیانی راستہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا، پولیس کے مطابق مقامی جرگہ کی کوششوں سے گزشتہ ہفتے راستہ کھولا گیا تھا جس کے بعد مسافروں کو کانوائے کی شکل میں لے جایا جاتا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیری پنڈتوں کی دکانوں کے انہدام کے خلاف جموں میں احتجاجی مظاہرے

Next Post

سرینگر کے بعدجموں کے پٹرول پمپوںکا’نابالغوں کی گاڑیوں کیلئے ایندھن نہیں‘ کا اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
سرینگر کے بعدجموں کے پٹرول پمپوںکا’نابالغوں کی گاڑیوں کیلئے ایندھن نہیں‘ کا اعلان

سرینگر کے بعدجموں کے پٹرول پمپوںکا’نابالغوں کی گاڑیوں کیلئے ایندھن نہیں‘ کا اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.