جموں//
راجوری،پونچھ سیکٹر کے بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل ڈی ایس سندھو کا کہنا ہے کہ سرحدوں کے ساتھ لگنے والے علاقوں میں ڈورن حملوں کے خطرات لاحق ہیں۔
سندھو نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی فورسز نے سرحدوں پر اچھی طرح سے اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے ۔
موصوف ڈپٹی انسپکٹر جنرل نے ان باتوں کا اظہار پیر کو راجوری میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔
سندھو نے کہا’’ڈرون ایک ایسی چیز ہے جس کا خطرہ ہر جگہ رہ سکتا ہے یہ نہیں ہے کہ اس کا خطرہ راجوری یا پونچھ یا دوسری جگہوں پر نہیں رہ سکتا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’سرحدوں کے ساتھ لگنے والے ہمارے سارے علاقوں میں ڈرون کا خطرہ رہ سکتا ہے ‘‘۔ سندھو نے کہا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے بی ایس ایف نے فوج کے ساتھ مل کر سرحدوں پر اچھی طرح سے اپنا کنٹرول قائم کر رکھا ہے ۔
ڈی آئی جی ‘ بی ایس ایف نے کہا کہ بی ایس ایف کا ہر جوان کسی بھی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے اور جوانوں کی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جدید کورسز کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے ۔