جموں//
جموں و کشمیر میں گرمی کی شدت میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر حکومت نے صوبہ جموں کے گرمائی زون کے تمام کالجوں میں۲۰رزوہ گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔
حکام کے مطابق یہ تعطیلات۱۰جون سے شروع ہو کر ۳۰جون کو اختتام ہوں گے ۔
متعلقہ حکام کی طرف سے پیر کو جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا’’جموں و کشمیر کے صوبہ جموں کے گرمائی زون کے تحت آنے والے گورنمنٹ کالجوں میں۱۰جون سے ۳۰جون تک گرمائی تعطیلات ہوں گی۔‘‘