جالندھر//
بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ایک پاکستانی بچہ کو انسانیت کے ناطے پکڑ کر پاکستانی رینجرز کے حوالے کر دیا۔
فیروز پور میں بی ایس ایف کی۱۱۶ویں بٹالین کے محفوظ علاقے میں ایک نابالغ جان بوجھ کر یا انجانے میں داخل ہو گیا۔
بی ایس ایف کے پنجاب فرنٹیئر ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اتوار کی شام تقریباً ۱۵:۱۴بجے ایک پاکستانی بچہ کو گرفتار کیا جو غیر دانستہ طور پر ہندوستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔
گرفتاری کے بعد اس کی تلاشی لی گئی، لیکن کوئی قابلِ اعتراض چیز نہیں ملی۔ ایسے میں بی ایس ایف کے اعلیٰ حکام نے رینجرز سے رابطہ کیا اور انسانیت کے ناطے اسے شام آٹھ بجے کے قریب پاکستانی رینجرز کے حوالے کر دیا۔