سرینگر//
اننت ناگ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ اننت ناگ پولیس نے بد نام زمانہ منشیات فروش افروز احمد بٹ ولد غلام حسن ساکن اعظم خان محلہ کہری بل کا ۸۰لاکھ روپے مالیت کا رہائشی مکان ضبط کیا ہے ۔
ترجمان نے کہاکہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ۱۹۸۵کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
پولیس ترجمان کے مطابق سریگفوارہ پولیس نے بھی منشیات فروش پیر آصف احمد شاہ اور پیر توصیف احمد شاہ پسران عبدالرشید شاہ ساکنان کے کلان سریگفوارہ کے ۷۰لاکھ روپے مالیت کے تین دکانوں کو قرق کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اننت ناگ پولیس کی طرف سے تحقیقات کے دوران جائیدادوں کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس نے سال رواں میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کئی منشیات فروشوں کی پراپرٹی کو اٹیچ کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق اس طرح کی کارروائی سے منشیات فروشوں کے حوصلے پست ہوجائیں گے اور منشیات کے کاربار میں کمی آسکتی ہے ۔