ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

دربار منتقل نہیں ہوا ‘لیکن…

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-11-13
in سچ تو یہ ہے
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

تو جناب والا خبر یہ ہے کہ جاری ٹھنڈے موسم میں ملک کشمیر میں بجلی نہیں ہوگی ۔ہوگی … لیکن اتنی نہیں ہو گی جتنی ہونی چاہیے تھی ۔سچ پو چھئے تو یہ آپ کے اور نہ ہمارے لئے کوئی بریکنگ نیوز ہے… بالکل بھی نہیں ہے کہ … کہ ملک کشمیر میں بجلی کا نہ ہونا کوئی نئی اور تازہ بات نہیں ہے‘ بالکل بھی نہیں ہے ۔یہ بات اتنی ہی پرانی جتنے کشمیری ‘ اس لئے بھیا اگر محکمہ بجلی سو چ رہا ہو گا کہ وہ ہمیں بریکنگ نیوز دے رہا ہے تو کوئی اسے بتائے کہ نہیں بھیا ایسا نہیں ہے …ہم تو امید کررہے تھے کہ اب کے ایسا نہیں ہو گا… اب کے ہمارے گھر بھی بجلی سے روشن رہیں گے… سردیوں میں بھی بجلی میسر رہے گی اور… اور اس لئے رہے گی کہ اب کی بار دربار جموں منتقل نہیں ہو رہا ہے… اس لئے ہم نے سوچا کہ شاید بجلی بھی جموں منتقل نہیں ہو گی… اس کا ٹھکانہ بھی ملک کشمیر ہی ہو گا … لیکن صاحب ایسی ہماری قسمت کہاں ۔ خیر!ہم بھی مانتے ہیں کہ اعلیٰ حکام نے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کی بات کہی ہے …سو محکمہ بجلی شیڈول کے مطابق ہی بجلی فراہم کریگا ‘ اب یہ شیڈول کیا ہو گا ‘ یہ آپ طے کر سکتے ہیں اور نہ جموں میں بیٹھی سرکار…یہ محکمہ بجلی طے کرے گا اور … اور اس نے طے کیا ہے …محکمہ بجلی اس بات کو یقینی اور …اور سو فیصد یقینی بنائے گا کہ کشمیر کا یہ سرما تاریک ہو اور تاریک تر ہو … ہو تو ہو کہ ملک کشمیر میں ان تاریکیوں سے کوئی ڈرنے والے نہیں ہے … بالکل بھی نہیںہے کہ کشمیر میں اور کوئی تاریخ ہو نہ ہو …کشمیر میں کسی بات کی تاریخ ہو نہ ہو … لیکن محکمہ بجلی کی مسلط کردہ تاریکیوں کی خوب تاریخ ہے… پرانی تاریخ ہے جس سے ملک کشمیر میں اب کوئی ڈرنے والا نہیں ہے … بالکل بھی نہیں ہے کہ ہم نے تاریکیوں میں جینا سیکھ لیا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ کے ناگ مرگ میں جھڑپ شروع

Next Post

اقتدار اور اختیارات کے کئی مراکز

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

اقتدار اور اختیارات کے کئی مراکز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.