سرینگر/12 نومبر
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ناگ مرگ علاقے میں منگل کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جھڑپ شروع ہوئی ہے ۔
فوج کی چنار کور نے منگل کو’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا”دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج اور پولیس نے بانڈی پورہ کے ناگ مرگ کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا“۔
فوج نے کہا”چوکس جوانوں نے مشکوک سرگرمی دیکھی اور چیلنج کیے جانے پر دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی جوانوں نے موثر جوابی کارروائی کی“۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔
قبل ازیں حکام نے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز نے ناگ مرگ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔
فوج نے کہا”چیلنج کئے جانے پر مشکوک ملی ٹنٹوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان جھڑپ چھڑ گئی“۔
بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ گذشتہ دس دنوں کے دوران شمالی کشمیر میں چھڑنے والا پانچویں جھڑپ ہے ۔اس سے پہلے ہونے والے چار تصادم آرائیوں میں پانچ ملی ٹنٹ ما
رے گئے ۔