سرینگر//
امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کے وزیر ستیش شرما کا کہنا ہے کہ عمر سرکار نے راشن کو دوگنا کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور آنے والے چند دنوں میں اس کا باضابط طورپر اعلان بھی ہوگا۔
شرما نے کہاکہ موجودہ سرکار عوام سے کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا۔
وزیر نے کہاکہ عمر عبداللہ کی سربراہی میں موجودہ سرکار نے عوام سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
شرما کے مطابق عمر سرکار نے راشن دوگنا کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اس کا اعلان بھی بہت جلد ہوگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ لوگوں کو ان کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کے وعدئے پر موجودہ سرکار کاربند ہے ۔