نئی دہلی//
فضائیہ کا مگ ۲۹لڑاکا طیارہ آگرہ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جب کہ طیارے کا پائلٹ بروقت پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت خود کو بچانے میں کامیاب رہا ۔تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔
فضائیہ کے ترجمان کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ جیسے ہی پائلٹ کو طیارے میں تکنیکی خرابی کا علم ہوا ، اس نے طیارے کو ایسی جگہ پر اتارنے کی کامیاب کوشش کی کہ زمین پر کسی جان ومال کا نقصان نہ ہو۔ اس کے بعد پائلٹ پیراشوٹ کی مدد سے بحفاظت بچنے میں کامیاب ہوگیا۔
ترجمان نے کہا کہ حادثے کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے ۔یہ طیارہ پنجاب کے آدم پور ایئر فورس اسٹیشن سے آگرہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔