اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خانیار تصادم: لشکر طیبہ کا سرکردہ کمانڈر ہلاک

عثمان عسکریت پسندی سے متعلق کئی مقدمات میں مطلوب تھا‘ فورسز کے قتل بھی ملوث تھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-03
in اہم ترین
A A
خانیار تصادم: لشکر کا سرکردہ کمانڈر عثمان بھائی مارا گیا:بردی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

ہالکن گلی لارنو میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو مقامی ملی ٹینٹ مارے گئےؒڈی آئی جی
سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر کے خانیار علاقے میں ہفتہ کے روز ہوئی جھڑپ میں لشکر طیبہ کا سرکردہ کمانڈر عثمان بھائی مارا گیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر ودھی کمار بردی نے کہا کہ لشکر طیبہ کا انتہائی مطلوب کمانڈر عثمان بھائی خانیار میں ایک دن تک جاری رہنے والی فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ہے۔
عثمان عسکریت پسندی سے متعلق کئی مقدمات میں مطلوب تھا، جس میں غیر مقامی افراد اور سیکورٹی فورسز کے قتل بھی شامل تھے۔ افسر نے مزید کہا کہ وہ انسپکٹر منظور کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
قبل ازیں ایک مشترکہ ٹیم مشتبہ علاقے کی جانب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے مشترکہ پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔
اس رپورٹ کے درج ہونے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر میں سیکورٹی صورتحال مرکزی وزارت داخلہ کے زیر انتظام ہے۔
سرینگرشہر میں آخری جھڑپ اپریل۲۰۲۲ میں ہوئی تھی۔
اس سے قبل جنوری۲۰۲۲ کے اوائل میں سرینگر کے مضافاتی علاقہ شالیمار میں ایک تصادم ہوا تھا جس میں حاجن، بانڈی پورہ کا رہائشی محمد سلیم پرے اور ایک پاکستانی عسکریت پسند حافظ ہلاک ہوئے تھے۔
سرینگر پولیس کے مطابق شہر میں چند چھوٹے پیمانے کے عسکریت پسندانہ حملے ہوئے لیکن کوئی بڑا معرکہ نہیں ہوا۔ ۲۲ جنوری۲۰۲۳ کو عیدگاہ علاقے میں گرینیڈ حملے میں اعجاز رشید دیوا نامی ایک شہری زخمی ہوا تھا۔
۱۸ستمبر ۲۰۲۳کو عسکریت پسندوں نے خانیار میں ایک بی جے پی لیڈر کی حفاظت پر مامور سی آر پی ایف کی گاڑی پر فائرنگ کی تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ بعد میں۲۹؍ اکتوبر کو انسپکٹر مسرور احمد وانی کو عیدگاہ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے گولی مار دی گئی، جو دسمبر میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
حالیہ واقعات میں۷فروری۲۰۲۴ کو عسکریت پسندوں نے سرینگر میں دو غیر مقامی شہریوں ، امرت پال سنگھ اور روہیت ماشی کو ہلاک کر دیا۔۱۱؍ اپریل۲۰۲۴ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے فراسی پورہ گاؤں میں الٰہی باغ سرینگر سے تعلق رکھنے والا دانش اعجاز شیخ نامی ایک مقامی عسکریت پسند کے ایک تصادم میں مارے جانے سے علاقے میں عسکریت پسند سرگرمیوں کی نوعیت میں تبدیلی کے آثار واضح ہوئے ہیں۔
اس دوران ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ساوتھ کشمیر رینج‘جاوید اقبال متو کا کہنا ہے کہ کوکر ناگ کے ہالکن گلی لارنو میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں دو مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی نے کہاکہ ہلاک شدگان میں سے ایک نے سال ۲۰۱۸میں ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کی تھی۔
ڈی آئی جی جنوبی کشمیر جاوید اقبال متو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہفتے کی صبح اننت ناگ کے ہالکن گلی لارنو میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
متو نے کہاکہ سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس دوران دو مقامی ملی ٹینٹ مارے گئے ۔
ڈی آئی جی نے مہلوکین کی شناخت زاہد رشید ساکن حسن پورہ بجبہاڑہ اور ارباز میر ساکن کیموہ کے بطور کی ۔انہوں نے بتایا کہ زاہد رشید نے سال ۲۰۲۴کے اپریل مہینے میں غیر مقامی مزدور پر فائرنگ کی جس کے بعد اُس نے ملی ٹینٹ صفوں میں شمولیت اختیار کی۔
ڈی آئی جی کے مطابق ارباز نامی مہلوک دہشت گرد سال۲۰۱۸سے سرگرم تھا ۔۸؍اکتوبر ۲۰۲۴کو اُس نے ہلال احمد نامی ٹریٹوریل آرمی کے رائفل مین کا قتل کیا ۔
پولیس آفیسر کے مطابق مہلوک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش پیش تھے ۔انہوں نے کہاکہ تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیرمیں سیکورٹی فورسز منہ توڑ جواب دے رہی ہیں‘

Next Post

سرینگر میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
وزیر اعظم کا دورہ کشمیر: سیکورٹی کے انتظامات مزید سخت

سرینگر میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.