سرینگر/۲نومبر
وسطی کشمیر کے ضلع سری نگر کے خانیار کے کھار محلے میں ہفتے کی صبح تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا۔
کشمیر زون پولیس نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا”ضلع سرینگر کے خانیار علاقے میں محاصرے اور تلاشی آپریشن کے دوران گولیوں کا تبادلہ ہوا‘۔انہوں نے کہا’پولیس اور سیکورٹی فورسز کام پر لگے ہیں‘۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ ایک مصدقہ اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ہفتے کی صبح خانیار کے کھار محلے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اس دوران طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ سری نگر میں گذشتہ دو برسوں میں پہلا انکاﺅنٹر ہے ۔سری نگر میں آخری انکاﺅنٹر نوگام علاقے میں 20 ستمبر2022 کو ہوا تھا جس میں انصار غزوة الہند سے وابستہ دو مقامی ملی ٹنٹ مارے گئے ت
ھے ۔