منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

رسہ کشی …؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-11-02
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

نہیں صاحب! ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں… بالکل بھی نہیں ہو سکتے ہیں…اور اس لئے نہیں ہو سکتے ہیں کہ… کہ دہلی ‘دہلی ہے اور جموں کشمیر ‘ جموں کشمیر ہے۔ دہلی میں کیا ہوتا ہے… ایل جی اورو زیر اعلیٰ میںکیا ہوتا ہے… اس کا یہ مطلب نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ اسے سرینگر میں دہرایا جائے … اسے دہرایا نہیں جانا چاہیے‘ اسے دہرایا نہیں جا سکتا ہے کہ… کہ دہلی کبھی ریاست نہیں تھی‘ جموں کشمیر ایک ریاست تھی اور اس بات کا اغلب امکان ہے کہ آئندہ دنوں ‘ہفتوں یا مہینوں میں ایہ ایک بار پھر ریاست ہو گی… اس لئے ریاست کی بحالی تک جتنے بھی دن‘ ہفتے یا مہینے بچے ہیں ۃ ہنسی خوشی گزارے جائیں… ضروری نہیں ہے کہ یہ وقت لڑتے جھگڑتے گزارا جائے… ایسا ضروری نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ایل جی نے یو ٹی کا یوم تاسیس منایا… اس میں کچھ حرج نہیں ہے کہ… کہ جموں کشمیر اس وقت ایک یوٹی ہے… جموں کشمیر کی سیاسی جاعتیں یوم تاسیس کی کسی بھی تقریب میں شریک نہیں ہو ئیں اس میں بھی کچھ غلط نہیں ہے کہ… کہ اگر یہ ایسا کرتیں تو… تو اسے ان سبھی فیصلوں کی تائید و توثیق سمجھاتا جو۵؍اگست ۲۰۱۹ اور اس کے بعد لئے گئے … دونوں اپنی اپنی جگہ صحیح ہیں… لیکن ایل جی کی جانب سے سیاسی جماعتوںکو تنقید کا نشانہ بنایا جانا چاہئے تھا اور… اور نہ سیاسی جماعتوں کو ایل جی کی یو ٹی کا یوم تاسیس منانے کی تنقید کی جانی چاہئے تھی… دونوں صحیح نہیں ہے… ایل جی اور سیاسی جماعتوں ‘ خاص کر عمرعبداللہ کی قیادت میں حکومت میں مخاصمت کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ریاستی درجے کی بحالی… اور ہمیں یہ تاثر دیا جارہا ہے درجہ جلد بحال ہو جائیگا … تک غیر ضروری کنٹرورسی سے بچا جانا چاہئے … یہ ذمہ داری راج بھون کی بھی ہے اور حکومت اور سیاسی جماعتوں پر بھی ہے ۔ایسا ممکن ہے اگر دونوں ایک دوسرے کو تھوڑا سا سمجھنے کی کوشش کریں‘ یہ کوشش کریں کہ… کہ اس وقت جموںکشمیر عملی طور پر ایک یو ٹی ہے اور… اور یہ بھی سمجھا جائے کہ… کہ جموں کشمیر ایک ریاست ‘ مکمل ریاست تھی اور… اور مستقبل میں بھی یہ ایک ریاست ہو گی… اس کے بیچ کا جو یہ وقت ہے‘ دورانیہ ہے‘ یہ ایک عارضی دورانیہ ہے‘ جو ہنسی خوشی گزر سکتا ہے… جو ہنسی خوشی گزارا جانا چاہیے کہ… کہ ہمیں دہلی کے نقش و قدموں پر چلنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام میں دو غیر مقامی مزدور فائرنگ میں زخمی

Next Post

تنقید پر مبنی سیاست کی دکانیں بندکی جائیں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

تنقید پر مبنی سیاست کی دکانیں بندکی جائیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.