منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بوٹہ پتھری علاقے میں وسیع پیمانے پرتلاشی آپریشن جاری

ملی ٹنٹوں کے حملے میں زخمی ایک فوجی دم توڑ بیٹھا ‘تعداد ۵ ہوگئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-26
in اہم ترین
A A
بارہمولہ میںدو فوجی اور دو پورٹر ہلاک‘تین زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بوٹہ پتھری علاقے میں جمعرات کی شام فوج کی ایک کانوائے پر ملی ٹنٹوں کے حملے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے ۔
بتادیں کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بوٹہ پتھری علاقے میں ملی ٹینٹوں نے جمعرات کی شام فوجی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو مقامی پورٹر اور دو فوجیوں سمیت چارافراد جاں بحق جبکہ تین فوجی جوان زخمی ہوئے ‘جن میں سے ایک نے آج صبح دم توڑ دیا۔
یہ واقعہ گلمرگ کے نگین ڈھوک بوٹہ پتھری میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک پیش آیا جس میں فوج کی آر آر کے ایک یونٹ کی کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔
جاں بحق ہونے والے جوانوں کی شناخت ابھی معلوم نہیں ہوئی ہے جبکہ پورٹروں کی شناخت مشتاق احمد اور ظہور احمد ساکنان بونیار بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا جو ہنوز جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ تلاشی آپریشن کو موثر بنانے کے لئے علاقے میں فورسز کی اضافی کمک کو تعینات کیا گیا ہے ۔
یہ حملہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سری نگر میں منعقد ہونے والی یونیفائڈ ہیڈ کوارٹرز میٹنگ کے کچھ گھنٹے بعد ہی ہوا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گذشتہ رات ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا’’بوٹہ پتھری سیکٹر میں پیش آنے والے اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے پر اعلیٰ فوجی حکام سے بات کی اور انہیں دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے فوری اور مناسب جواب دینے کی ہدایت دی‘‘۔
سنہانے کہا’’ آپریشن جاری ہے ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں ہوں گی‘‘۔
ایل جی نے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اس میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دربار مو کو بحال کیا جائے یا سرینگر کو مستقل دارلخلافہ قرار دیا جائے :رشید

Next Post

’فوج کامیابیوں کی وجہ سے دشمن مایوس ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post

’فوج کامیابیوں کی وجہ سے دشمن مایوس ہے‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.