سرینگر// عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمان شیخ رشد نے جمعہ کی صبح دربار مو کی روایت کی بحالی کے مطالبے کو لے کر یہاں سول سیکریٹریٹ کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔
رشید نے اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا’’جموں وکشمیر میں ہر سال دربار مو ہوا کرتا تھا موسم سرما میں ہمارا دارالخلافہ جموں جبکہ موسم گرما سری نگر ہوا کرتا تھا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’لیکن گذشتہ کچھ برسوں سے ہمارا دارلخلافہ جموں ہے نہ سری نگر ہے ‘‘۔
ممبر پارلیمنٹ نے کہا’’ہم اس احتجاج کے توسط سے عمر عبداللہ صاحب کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ سرکار بنتے ہی دربار مو کی روایت کا بحال کیا جائے گا‘‘۔
رشید نے کہا’’ہمارا مطالبہ ہے کہ لوگوں کو بتایا جائے کہ ان کا دارلخلافہ کہاں ہے لوگ پریشان ہیں کہ ان کی فائیلیں جموں میں ہیں یا سری نگر میں ہیں‘‘۔
ر کن پارلیمان کا کہنا تھا’’یا تو دربار مو کی روایت کو بحال کیا جائے یا سری نگر کو جموں وکشمیر کا مستقل دارلخلافہ قرار دیا جائے بلکہ سب سے بہتر طریقہ یہی ہے کہ سری نگر کو ہی مستقل دارلخلافہ بنایا جائے ‘‘۔انہوں نے کہا’’عمر عبداللہ صاحب کا طریقہ غلط ہے وہ وعدے کرتے ہیں لیکن بعد میں پلٹ جاتے ہیں۔‘‘