جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر متاثرین کی بازآبادکاری پر توجہ مرکوز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-05-14
in مقامی خبریں
A A
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

Residents of villages near India-Pakistan border, who were evacuated to safer places due to recent attacks from Pakistan, return to their homes after both countries reached a bilateral understanding, at Uri in Baramulla district

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر///
جموں کشمیر کے سرحدی علاقوں، بالخصوص کپواڑہ، اوڑی، سانبہ، راجوری اور پونچھ میں حالیہ کشیدگی کے بعد اب صورتحال دھیرے دھیرے معمول پر آ رہی ہے۔
فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں الرٹ پر ہیں۔گزشتہ چند دنوں میں پاکستانی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ، شیلنگ اور مشتبہ ڈرون سرگرمیوں نے سرحدی آبادی کو خوف و دہشت میں مبتلا کر دیا تھا، جس کے باعث متعدد دیہاتوں کے لوگ اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونے پر مجبور ہوئے۔ کئی خاندانوں نے پناہ گزین کیمپوں اور شیلٹر ہومز میں راتیں گزاریں۔
حکومت نے اس صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کی بازآبادکاری اور ان کی مالی امداد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت میں انتظامیہ نے مختلف اضلاع میں ریلیف مراکز قائم کیے ہیں جہاں متاثرہ خاندانوں کو خوراک، طبی سہولیات، رہائش اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کی جا رہی ہیں۔
سنہا نے گزشتہ روز جموں کے صاحب بندگی آشرم میں قائم پناہ گزین مرکز کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا’’حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ شیلنگ سے متاثرہ افراد کو جلد از جلد مستقل اور محفوظ رہائش فراہم کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کیا جا رہا ہے‘‘۔
دوسری جانب، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور پولیس افسران کی نگرانی میں نقصانات کی جانچ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ہر متاثرہ فرد کو بروقت معاوضہ ادا کیا جا سکے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، مکانات، فصلوں، مال مویشیوں اور دیگر املاک کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور جلد ہی مالی امداد کے چیکس متاثرین کو فراہم کیے جائیں گے۔
سکیورٹی کے حوالے سے بھی حکومت نے سرحدی علاقوں میں مزید بنکرز بنانے کا اعلان کیا ہے تاکہ مستقبل میں شہری آبادی کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے ہی اضافی فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں اور متعلقہ ایجنسیاں بنکرز کی تعمیر کے لیے جگہوں کی نشاندہی کر رہی ہیں۔
عوام الناس نے حکومت کے ان اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ سرحدی علاقوں میں مستقل سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ خوف کے سائے کے بغیر اپنی زندگی بسر کر سکیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

Next Post

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
سرحدی عوام خوف و اضطراب میں مبتلا، روزمرہ کی زندگی مفلوج

اوڑی کے رہائشیوں کا بنکروں کی تعمیر کی مانگ کا اعادہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.