پیر, جون 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سیکورٹی الرٹ، حساس علاقوں میں اضافی اہلکاروں کی تعیناتی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-04
in اہم ترین
A A
ضلع بڈگام میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت، حملہ آوروں کی تلاش جاری

Army

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

سرینگر//
جنوبی ضلع کولگام میں بینک منیجر اور چاڈورہ میں غیر مقامی مزدور کی ہلاکت کے بعد وادی میں سیکورٹی فورسز کو مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر میں نہ صرف سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے بلکہ رات کا گشت بھی تیز کیا گیا ہے تاکہ شر پسند عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔
جموں وکشمیر کے دارلخلافہ سرینگر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹارگیٹ کلنگ کے بعد وادی کی سیکورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا جارہا ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ شہر کے حساس علاقوں میں رات کا گشت بڑھانے کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مشکوک افراد پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کو تلاش کرنے کی خاطر ہیومن انٹیلی جنس کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی بروئے کار لایا جارہا ہے تاکہ ملوثین کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاسکے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ امکانی حملوں کو ٹالنے کی خاطر وادی بھر میں سیکورٹی فورسز کو چوبیس گھنٹے مستعد رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں جبکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سخت اقدامات اٹھانے کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ لالچوک، بٹہ مالو، جہانگیر چوک، ہری سنگھ ہائی سٹریٹ، ریگل چوک وغیرہ اور پائین شہر کے منور آباد، رعناواری، خانیار، نوہٹہ وغیرہ میں اہم چوراہوں پر لگے ناکوں پر گاڑیوں، راہگیروں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کو روکا جا رہا ہے اور ان کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے ۔
نامہ نگار نے کہا کہ پولیس تھانوں کے نزدیک ناکے لگائے گئے ہیں جہاں پر راہگیروں کے ساتھ ساتھ مسافروں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔
ان کے مطابق دن بھر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو شہر سرینگر کے بعض علاقوں میں گشت لگاتے ہوئے دیکھا گیا۔
واضح رہے کہ شہری ہلاکتوں کے بعد جمعرات کو نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی مشیر و را چیف کے درمیان ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہری ہلاکتوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کو مار گرانے کی خاطر مرکزی حکومت نے مزید ۲۰۰؍اضافی پیرا ملٹری فورسز کی کمپنیوں کو وادی کشمیر کے حساس علاقوں میں تعینات کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۲۰۲۲میںمیں اب تک۱۲کشمیری مسلمانوں سمیت۱۸شہری مارے گئے

Next Post

وزیر داخلہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان
اہم ترین

سنہا کا۸ سیاحتی مقامات دوبارہ کھولنے کا اعلان

2025-06-15
’گولیوں کا جواب گولوں سے دیا جائے گا ‘
اہم ترین

وزیر اعظم۱۵جون سے تین ملکوں کے دورے پر رہیں گے

2025-06-15
جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس
اہم ترین

جموں میں منشیات فروش کی سرکاری زمین پر تعمیر تین دکانیں مسمار:پولیس

2025-06-15
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
اہم ترین

امر ناتھ یاترا :سادھو ۳ جولائی کو یاترا کے آغاز سے قبل جموں پہنچ گئے

2025-06-14
احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی
اہم ترین

احمد آبادطیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے کی نا قابل یقین کہانی

2025-06-14
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
اہم ترین

امر ناتھ یاترا:سنہا کا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

2025-06-14
پہلگام میں عمر کابینہ کا اجلاس:ـ’دہشت گردی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے‘
اہم ترین

ایران پر اسرائیل کے حملے مکمل طور پر بلاجواز ہیں: وزیر اعلیٰ

2025-06-14
دروپدی مرمو اور یشونت سنہا کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے
اہم ترین

گرمی کی لہر جاری‘ سرینگر میں۲ء۳۴ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ درج

2025-06-13
Next Post
وزیر داخلہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ

وزیر داخلہ کا اعلیٰ سطحی اجلاس میں کشمیر کی صورتحال کا جائزہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.