جموں//
جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے چستی پاڈر علاقے میں ٹاٹا سومو کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دومسافر ہلاک جبکہ چھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کشتواڑ کے چستی پاڈر علاقے میں بدھ کے روز ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر لڑھک گئی جس کے نتیجے میں ٹاٹا سومو میں سوار چھ مسافر شدید طورپر زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا جہاں دو مسافر زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے ۔
متوفین کی شناخت اکشے کمار ولد بنسی لال اور پروین کمار ولد بنسی سال ساکنان چستی کے بطور کی گئی ہے ۔
ادھرجموں میں سدھرا پل پر ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو طالب علموں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے ۔
متوفین کی شناخت توحید وانی ساکن راجوری اور مہر النسا ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شام دیر گئے نگروٹہ سے بٹھنڈی جا رہا ایک موٹر سائیکل جس پر دو طالب علم سوار تھے ، سدھرا برج پر لڑھک گیا اور اس کو ایک ٹرک نے کچل ڈالا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں دونوں طالب علموں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ دونوں طالب علم این ای ای ٹی کی تیاری کر رہے تھے ۔
متوفین کی شناخت متوفین کی شناخت توحید وانی ساکن راجوری اور مہر النسا ساکن ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی لاشوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ہسپتال جموں منتقل کیا گیا اور بدھ کی صبح پوسٹ مارٹم اور دیگر لوازمات کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں اور ٹرک کو بھی ضبط کیا گیا ہے ۔