بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’عوامی توقعات پر پورا اُترنا نئی حکومت کی اولین ترجیح ‘

جموںکشمیر کے عوام نے کٹھن حالات کا سامنا کیا :فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-24
in اہم ترین
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

سرینگر//
جموںکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انتخابی منشور پر عملدرآمد کرکے عوام توقعات پر پورا اُترنا نیشنل کانفرنس حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
این سی صدر نے کہاکہ بجلی فیس میں نظرثانی سے لیکر راشن کوٹا میں اضافہ اور روزگار کی فراہمی سے ڈیلی ویجروں کی مستقل ہر ایک وعدے کو پورا کرکے عوام کو راحت پہنچائی جائے گی۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر پارٹی عہدیداروں ،کارکنوں اور عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہا’’ ہمیں عوام خدمت کا ایک اور موقعہ ملا ہے اور ہمیں اس کا بھر پور فائدہ اُٹھاکر عوام کی راحت کاری کے کام کرنے ہیں۔گذشتہ۱۰سال خصوصاً۲۰۱۹کے بعد جموں وکشمیر کے عوام نے کٹھن حالات کا سامنا کیا ، دھونس و دباؤاور ظلم و ستم سہا ‘‘۔
این سی صدر نے کہاکہ عوامی حکومت کے قیام سے لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے ، لوگ زمینی سطح پر تبدیلیاں محسوس کررہے ہیں اور ہمیں ہر حال میں لوگوں کی راحت کیلئے کام کرنا ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ اُمید ہے لوگوں کی نہ صرف بجلی کی سپلائی میں بہتری دیکھنے کو ملے گی بلکہ حکومت فیس میں کمی کا بھی فیصلہ جلد ہی کریگی۔ ایسے ہی بے روزگاری سے نمٹنے کیلئے سریع الرفتار بھرتی عمل شروع کیا جائے اور سالہاسال سے مختلف محکموںمیں معمولی اجرتوں پر کام کررہے ڈیلی ویجروں کی مستقلی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کامیاب حکمرانی کیلئے عوامی تعاون انتہائی لازمی ہے اور مجھے اُمید ہے کہ عوام نومنتخب حکومت کو بھر پور اشتراک دیں گے ۔
سابق وزیر اعلی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس سب کو ساتھ لیکر حکمرانی کریگی اور ہم اپنے مخالفین کیساتھ بھی مساوات پر مبنی سلوک روا رکھیں گے ، جس کا درس ہمیں شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے دیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشتواڑ اور جموںسڑک حادثے میں ۴؍ افراد ہلاک

Next Post

میر واعظ کو ساتھیوں سے ملاقات سیاسی ماحول میں تبدیلی کا اشارہ:بخاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر سے ریاستی درجے کی بحالی کے متعلق تبادلہ خیال کیا:الطاف بخاری

میر واعظ کو ساتھیوں سے ملاقات سیاسی ماحول میں تبدیلی کا اشارہ:بخاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.