جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہشت گردانہ حملے بند ہونے تک پاکستان سے بات چیت نہیں ہو نی چاہئے: فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-21
in تازہ تریں
A A
سیٹوں کی تقسیم پر کانگریس کے ساتھ بات چیت جاری ہے:ڈاکٹرفاروق
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۲۱ اکتوبر

سابق چیف منسٹر اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموںکشمیر میں دہشت گردانہ حملوں کے لئے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اسلام آباد‘نئی دہلی کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو اسے یہاں دہشت گردی کے واقعات کو روکنا ہوگا۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی جب تک پڑوسی ملک جموں و کشمیر میں ہلاکتوں کو بند نہیں کرتا۔

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

این سی صدر نے کہا”میں نہیں جانتا کہ ہندوستان کو کیا کارروائی کرنی چاہیے، یہ مرکزی حکومت کا دائرہ اختیار ہے۔ یہ ہمارے لئے ایک مسئلہ ہے اور ہم برسوں سے اس سے گزر رہے ہیں۔ میں اسے۳۰ سال سے دیکھ رہا ہوں۔ میں نے انہیں کئی بار اسے روکنے کے لئے کہا ہے لیکن ان کی سوچ ایسی ہی ہے“۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”بات چیت کیسے ہو سکتی ہے؟ آپ ہمارے بے گناہ لوگوں کو مارتے ہیں اور پھر بات چیت کا مطالبہ کرتے ہیں“۔ اتوار کے روز گاندربل ضلع میں ایک تعمیراتی مقام پر ہوئے دہشت گردانہ حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ پہلے ہلاکتوں کو روکیں۔

این سی صدر نے کہا کہ یہ حملہ ایک دردناک واقعہ تھا کیونکہ اس کے نتیجے میں غریب لوگ مارے گئے تھے جو روزی کمانے کے لئے یہاں آئے تھے۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ واقعہ ہے۔ غریب مزدور جو روزی روٹی کے لیے یہاں آتے ہیں تاکہ وہ اپنے گھر والوں کا پیٹ بھر سکیں۔” ان درندوں نے انہیں شہید کر دیا۔ ان کے ساتھ ہمارا ایک ڈاکٹر تھا جو عوام کی خدمت کرتا تھا۔ انہوں نے اپنی جان بھی گنوا دی“۔

اس حملے میں ایک مقامی ڈاکٹر اور چھ غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پانچ دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

سابق وزیرا علیٰ نے کہا کہ اگر دہشت گردوں کو لگتا ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہو کر جموں کشمیر میں پاکستانی رٹ قائم کرسکتے ہیں تو وہ غلطی کر رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا”ان درندوں کو کیا ملے گا؟ کیا انہیں لگتا ہے کہ وہ یہاں پاکستان قائم کریں گے؟ ہم کئی سالوں سے یہ دیکھ رہے ہیں کہ وہ (دہشت گرد) وہاں سے آ رہے ہیں۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہم اپنی مشکلات سے باہر نکل سکیں۔ میں پاکستان کے حکمرانوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر وہ واقعی بھارت کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں تو انہیں اسے روکنا چاہیے۔ کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بنے گا“۔

داکٹر فاروق نے کہا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ کشمیری عوام کو امن اور وقار کے ساتھ رہنے کی اجازت دے اور اپنے ملک کی ترقی پر توجہ دے۔

ان کاکہنا تھا”براہ مہربانی ہمیں وقار کے ساتھ جینے دیں، ہمیں ترقی کرنے دیں۔ کب تک آپ ہمیں مصیبتوں میں ڈالیں گے؟ آپ نے۱۹۴۷ میں قبائلی حملہ آوروں کو بھیجنے اور بے گناہوں کو قتل کرنے سے آغاز کیا۔ کیا آپ یہاں پاکستان آنے میں کامیاب رہے؟ اگر آپ۷۵ سالوں میں کامیاب نہیں ہوئے تو اب آپ کیسے کامیاب ہوں گے؟ اللہ کے واسطے اپنے ملک کی دیکھ بھال کریں اور ترقی پر توجہ دیں اور ہمیں اپنے خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ ہم یہاں غربت اور بے روزگاری کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دہشت گردی کے ذریعے حاصل نہیں کیا جا سکتا“۔

این سی صدر نے کہا کہ اس حملے کا اثر جموں و کشمیر کے تمام لوگ محسوس کریں گے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”اگر یہ (خونریزی) جاری رہی تو ہم کیسے ترقی کریں گے؟ اب وقت آگیا ہے کہ وہ اسے روکیں ورنہ بعد میں اس کے نتائج سخت ہوں گے“۔

بتادیں کہ گگن گیر سونہ مرگ علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے اتوار کی شام زڈ مورا ٹنل کے کام پر مامور ملازمین اور غیر مقامی مزدوروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت سات افراد ہلاک جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف لیا

Next Post

الطاف بخاری… تلاش گمشدہ !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

الطاف بخاری… تلاش گمشدہ !

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.