جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شوپیاں:غیر مقامی شہری کی لاش بر آمد‘علاقے میں تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-19
in مقامی خبریں
A A
پلوامہ میں ملی ٹنٹوں کے حملے میںپولیس اہلکار ہلاک‘سی آر پی ایف جوان مضروب

SHOPIAN,

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

سرینگر//
جنوبی ضلع شوپیاں کے وندانہ ملہورہ علاقے میں جمعے کی صبح مشتبہ نامعلوم ملی ٹینٹوں نے غیر مقامی شہری پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
پولیس نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق شوپیاں کے وندانہ ملہورہ گاوں میں جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی غرض سے کھیت پر گئے کہ اس دوران ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان ساکن باگل پورہ بہار پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ۔
حکام نے بتایا کہ جمعے کی صبح چند غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی خاطر وندانہ ملہورہ شوپیاں گئے اور وہاں پر ملی ٹینٹوں نے اشوک کمار چوہان نامی شخص پر فائرنگ کی ۔ان کے مطابق چند مقامی افراد نے کھیت میں صبح سویرے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا چنانچہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مہلوک غیر مقامی شہری کے جسم پر گولیوں کے واضح نشانات پائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے وندانہ ، ملہورہ ، زینہ پورہ شوپیاں اوراس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے ۔
ہلاک شدہ اشوک کمار چوہان کے ساتھی نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جمعے کی صبح سات بجے کے قریب پانچ غیر مقامی شہری مکی کاٹنے کی خاطر وندانہ ملہورہ شوپیاں گئے ۔انہوں نے کہاکہ اشوک کمار چوہاں آٹھ بجے تک ہمارے ساتھ ہی تھا اور وہ دوسری جانب مکی کاٹنے گیا۔ان کے مطابق جب ایک گھنٹے تک وہ واپس نہیں آیا تو ہمیں فکر ہوئی اور اس کی تلاش شروع کی اور بعدازاں پتہ چلا کہ اس سے گولی ماری گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مہلوک اشوک کمار چوہان نے اپنے پیچھے تین بچوں کو چھوڑا ہے ۔
بتادیں کہ رواں سال یہ ٹارگیٹ کلنگ کا تیسرا واقع ہے ۔ فروری مہینے میں شہید گنج سری نگر میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو غیر مقامی شہریوں پر ملی ٹینٹوں نے فائرنگ کی جبکہ اپریل کے مہینے میں جبلی پورہ بجبہاڑہ میں بہار سے تعلق رکھنے والے غیر مقامی مزدور کا قتل کیا گیا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے بعد کشمیر میں سرگرم ملی ٹینٹوں نے متعدد غیر مقامی مزدوروں کو نشانہ بنایا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ملی ٹینٹ معاون کے قبضے سے چار گرینیڈ برآمد

Next Post

۲۴؍اکتوبر سے۲۵؍اکتوبر کی سہہ پہر تک برف وباراں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل
اہم ترین

گوریول ریوائن کے تحفظ کے لیے چیف سیکریٹری سے فوری مداخلت کی اپیل

2026-09-06
Next Post
افروٹ میں موسم کی پہلی برفباری، جموں و کشمیر کے کچھ حصوں میں بارش

۲۴؍اکتوبر سے۲۵؍اکتوبر کی سہہ پہر تک برف وباراں کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.