سرینگر//
کپوارہ پولیس نے قریب ڈھائی لاکھ رویے مالیت کے۱۷موبائل فون بر آمد کرکے ان کو اصلی مالکوں کے حوالے کر دیا۔
ایس ایس پی کپوارہ ‘غلام جیلانی نے جمعرات کو میڈیا کو بتایا’’کچھ عرصے سے ہمیں موبائل فون گم ہونے یا چوری ہونے کے بارے میں شکایات موصول ہوتی تھیں جن پر کارروائی کی جاتی تھی‘‘۔
جیلانی نے کہا’’ہم نے جو۱۷موبائل فون بر آمد کئے تھے ان کو آج یہاں ان کے اصلی مالکوں کے حوالے کر دیا گیا‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’پولیس کا کام لوگوں کے مال و جان کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوتا ہے ہم اس سلسلے میں اپنا فرض نبھا رہے ہیں‘‘۔
ایس ایس پی نے کہا کہ لوگوں کو پولیس پربھروسہ کرنا چاہئے اور پولیس کی مدد بھی کرنی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ جب لوگ ہماری مدد کریں گے تب ہم بھی کامیاب ہوں گے ۔