سرینگر/۱۵اکتوبر
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر منگل کے روز کئی گھنٹوں کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ پر منگل کی صبح رام بن کے ناچلانہ علاقے میں تین ٹرکوں کے درمیان ٹکر ہونے سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلے ناشری اور نویوگ ٹنل کے درمیان درماندہ گاڑیوں کو ہی چلنے کی اجازت ہے ۔
حکام نے مسافرں سے صبر سے کام لینے اور لین ڈسپلن اپنانے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید تاخیر نہ ہوسکے ۔قابل ذکر ہے کہ سرینگر، جموں قومی شاہراہ وادی کے لئے شہہ رک کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اس کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔