بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشتواڑ کے ملوار وارون میں پوری بستی آگ کی لپیٹ میں زائد از۸۰ رہائشی مکان خاکستر

متعددگاؤ خانے بھی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ‘دشوار گزار راستوں کی وجہ سے آگ بھجانے کی کوششوں میں مشکلات

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-15
in اہم ترین
A A
کشتواڑ کے ملوار وارون میں پوری بستی آگ کی لپیٹ میں زائد از۸۰ رہائشی مکان خاکستر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

جموں//
جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع کے گنجان آبادی والے علاقے ملوار وارن میں آگ کی ایک واردات میں زائد از۸۰رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
حکام کے مطابق پر خطر پہاڑی راستوں کے باعث فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو جائے وقوع تک پہنچنے میں وقت لگا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کی دوپہر ضلع کشتواڑ کے تحصیل صدر مقام سے۲۰۰سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ملوار وارون بستی سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
مقامی لوگوں کے مطابق آگ نے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس وجہ سے درجنوں رہائشی مکان آگ کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق زائد از۸۰ رہائشی مکانات خاکستر ہوئے جبکہ ایک جامع مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ کشتواڑ کے ملواروارون بستی سے آگ نمودار ہوئی ہے جس نے متعدد رہائشی مکان کو لپیٹ میں لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ علاقہ پہاڑی ڈھالان پر واقع ہے لہذا فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو اس علاقے تک پہنچنے میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔
ایس ڈی یم مرواہ ڈاکٹر اشرف نے بتایا کہ کشتواڑ کے ملواروارون بستی میں تین بجے کے قریب آگ نمودار ہوئی جس نے بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہاکہ چونکہ علاقہ کافی دشوار ہے جس وجہ سے فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو سخت دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔
ڈاکٹر اشرف کے مطابق سرینگر‘ اننت ناگ اور کوکر ناگ سے کئی فائر ٹینڈر وں کو فوری طورپر جائے موقع کی اور روانہ کیا گا تاہم مرگن ٹاپ میں پھسلن کی وجہ سے انہیں دقتوں کا سامنا کرناپڑا۔
ایس ڈی ایم نے مزید بتایا کہ آگ کی اس واردات میں چار بجے تک زائد از ۴۰رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں جبکہ آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی خاطر کئی رہائشی مکانوں کو گرایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی ترقیاتی کمشنر نے فوری طورپر پانچ لاکھ روپے متاثرین میں تقسیم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈاکٹر اشرف نے مزید بتایا کہ متاثرین کی باز آباد کاری کی خاطر بھی فوری طورپر اقدامات کئے جارہے ہیں۔
دریں اثنا یو این آئی نے اس ضمن میں جب سرینگر میں تعینات فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار سے رابط قائم کیا تو انہوں نے بتایا کہ چونکہ کشتواڑ کا ملواروارون کا علاقہ ضلع سے دو سو کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے لہذا وہاں سے فائر اینڈ عملے کا پہنچانا ناممکن ہے۔
ڈاکٹر اشرف نے کہاکہ لارنو کوکرناگ سے یہ علاقہ صرف ۶۵کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے اوریہا ں سے ایک گاڑی متاثرہ علاقے پہنچی ہے اور وہاں پر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈورو، کوکر ناگ اور لارنو سے تین فائر ٹینڈر، تین کویک رسپانس گاڑیاں بھی کشتواڑ روانہ کی گئی ہے۔
یہ رپورٹ فائل کرنے تک کشتواڑ کے ملوار ون علاقے میں آگ بجھانے کی کارروائی جاری تھی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منشیات سے پاک ہندوستان کی تعمیر کا عزم:شاہ

Next Post

عمرعبداللہ بدھ کو حلف لیں گے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
عمرعبداللہ کو حکومت بنانے کی دعوت

عمرعبداللہ بدھ کو حلف لیں گے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.