ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کا نیٹ ورک تباہ‘تین گرفتار

گروہ کے دو غیر مقامی سرغنہ کو تلاش کیا جا رہا ہے :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-13
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک بڑے بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو ختم کرکے غیر قانونی تجارت میں ملوث ۳؍افراد کو گرفتار کیا ہے ۔
گرفتار شدگان کی شناخت مونٹی سنگھ ساکن بلند شہر اتر پردیش، آشیش باردواج اور راہل ساکنان چھتہ پور نئی دلی کے طور پر کی گئی ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دہلی سے سرینگر لے جانے والے منشیات کی ایک کھیپ کے بارے میں موصولہ مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اننت ناگ میں سڑک پر کئی ناکے لگا دئے ۔
ترجمان نے کہا’’اس دوران ڈونی پورہ بجبہاڑہ پر ایک گاڑی (ٹو یوٹا کار) کو روکا گیا جس میں تین افراد سوار تھے جن کی شناخت مونٹی سنگھ ساکن بلند شہر اتر پردیش، آشیش باردواج اور راہل ساکنان چھتہ پور نئی دلی کے طور پر ہوئی‘‘۔
ان کا بیان میں کہنا تھا’’تلاشی کے دوران پولیس نے کوڈین فاسفیٹ (این آر ایکس) کی۴۱۳بوتلیں بر آمد کیں جن کا نام کورڈل ٹی رکھا گیا تھا اور جن کو کار دروازے کے پینل میں چھپایا گیا تھا‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ منتقل کیا گیا جہاں وہ حراست میں ہیں۔
ترجمان نے کہا’’مزید تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ کھیپ مبینہ طور پر سوپور اور سری نگر میں ڈیلیور کرنی تھی‘‘۔ان کا کہنا تھا’’پولیس نے تیزی سے کارروائیاں انجام دیتے ہوئے متعدد چھاپے مارے جس کے نتیجے میں سوپور سے ایک مقامی اسمگلر کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا’’نئی دہلی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے تعاون سے نوئیڈا کے سیکٹر۱۳۵میں ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں کوڈین کی کافی مقدار میں برآمد کیا گیا‘‘۔
ترجمان نے کہا’’ اس ریکٹ کے پس پردہ اہم افراد کی شناخت سچن رانا اور ارون رانا کے طور پر ہوئی ہے جو فرید آباد کے رہنے والے ہیں اور ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’اس آپریشن نے بین ریاستی منشیات کے نیٹ ورک کے آگے اور پیچھے دونوں طرح کے روابط کا پردہ فاش کیا ہے ‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کی توقع ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ تقرریوں اور خدمات کے نئے احکامات باعث تشویش‘

Next Post

انجینئر رشید ،سنہا سے ملاقی‘برطرف ملازمین کے کیسز کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
انجینئر رشید کی امیدواری نے عمر اور سجاد میں مقابلے کو دلچسپ بنا دیا

انجینئر رشید ،سنہا سے ملاقی‘برطرف ملازمین کے کیسز کا ازسرنو جائزہ لینے کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.