جموں//
فوج کی۱۶ویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے جمعرات کو راجوری میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ کور کمانڈر نے راجوری کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایل او سی پراگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی۔
اس موقع پر گراونڈ پر تعینات آفیسران نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال سے متعلق کور کمانڈر کو بریف کیا۔
اس سے قبل کور کمانڈر کو فوج کے سینئر آفیسران نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
فوجی کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔