منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سنجیو اروڑہ کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی سیاست پر مبنی : کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-08
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی// عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پارٹی کے راجیہ سبھا رکن سنجیو اروڑہ کے گھر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) کے چھاپے کو سیاسی محرک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم صبح سے لے کر شام تک بے قصور لوگوں کو جیل بھیجنے اور انتقامی کارروائی کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے آج کہا کہ ظاہر ہے کہ یہ بدعنوانی کے خلاف چل رہی تحقیقات نہیں ہے ۔ انہوں نے سندیپ اروڑہ پر چھاپہ مارا ہے یہ کرپشن کے خلاف تحقیقات نہیں ہے ، بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے وزیر اعظم نریندر مودی بری طرح کسی پارٹی کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ ان کے پاس جو بھی طاقت ہے انہوں نے وہ تمام ایجنسیاں اور وسائل ایک جماعت اور اس کے رہنماؤں کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیے ہیں لیکن ہم نے کوئی غلط کام نہیں کیا اس لیے ہم کسی چیز سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ اگر وزیر اعظم صبح سے شام تک صرف ای ڈی اور سی بی آئی کا استعمال کرکے مخالفین خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہیں، بے گناہوں کو جیل میں ڈالتے ہیں تو پورا ملک جانتا ہے کہ وہ صرف ایک آدمی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اس کا ایک دوست ہے ، وہ صرف اس کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ دھیرے دھیرے عوام یہ سمجھنے لگے ہیں کہ وہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں ۔ اب ان کا پردہ ہٹا ہے اور ان کا سچ عوام کے سامنے آ رہا ہے کہ عوام کس طرح بے روزگاری، مہنگائی اور ان کی کرپشن سے پریشان ہیں۔
آپ کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی ایک سنگین بیماری کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کی بیماری کا نام ‘‘نفرت کی بیماری’’ ہے جو کہ ایک لاعلاج مرض ہے ۔ وزیر اعظم مودی عام آدمی پارٹی اور اروند کیجریوال سے اس قدر نفرت کرتے ہیں کہ ان کا دن رات ایک ہی مقصد ہے کہ کسی طرح اس پارٹی اور اروند کیجریوال کو تباہ کیا جائے ۔ ان کے لیڈروں کو پکڑو اور جیلوں میں ڈالو۔ وزیر اعظم مودی کو بڑی غلط فہمی ہے ۔ یہ عام آدمی پارٹی ہے ، ہم ان کی بندر چالوں سے نہیں ڈرتے ۔
مسٹر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نے منیش سسودیا کو 17 ماہ تک جیل میں رکھا، لیکن ان کے گھر سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔ دہلی کے اس وقت کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو 6 ماہ تک جیل میں رکھا گیا۔ وزیراعظم ملک کو بتائیں کہ ان کے گھر سے کیا ملا؟ انہوں نے ستیندر جین کو دو سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں رکھا ہوا ہے ۔ جیل میں اس شخص کا 36 کلو وزن کم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے مجھے 6 ماہ تک جیل میں رکھا۔ وزیر اعظم کے پاس ملک کے روزگار، علاج، تعلیم، ملک کی ترقی اور کسانوں کے لیے وقت نہیں ہے ۔
آپ کے راجیہ سبھا کے رکن سنجیو اروڑہ نے ایکس پر ای ڈی کے چھاپے کے بارے میں اطلاعات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ میں قانون کی پاسداری کرنے والا شہری ہوں، مجھے اس چھاپے کی وجہ نہیں معلوم۔ لیکن میں ایجنسیوں کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا اور ان کے تمام سوالات کا جواب دوں گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

شان، شفیق کی سنچریاں، آخری سیشن میں انگلینڈ کی واپسی

Next Post

ہندوستانی صحت کا نظام عالمی صحت کے نظام کے حصول کے لئے کوشاں : نڈا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

2026-10-25 - Updated on 2026-10-26
Next Post
اپوزیشن ملک کو تقسیم کرنے کے لیےووٹ بینک اور خوشامد کی سیاست کر رہی ہے: نڈا

ہندوستانی صحت کا نظام عالمی صحت کے نظام کے حصول کے لئے کوشاں : نڈا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.