منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کے ایل جی کے اختیار پر قانونی ماہرین میں اختلاف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-07
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کے ایل جی کے اختیار پر قانونی ماہرین میں اختلاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

نئی دہلی/۷اکتوبر

قانونی ماہرین کے اس بارے میں مختلف آراء ہیں کہ آیا جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر حکومت کی تشکیل کے وقت یا بعد کے مرحلے میں وزرا کی کونسل کی مدد اور مشورہ پر پانچ ایم ایل اے کو نامزد کرسکتے ہیں۔

جموں و کشمیر میں 90 اسمبلی نشستیں ہیں جن کےلئے انتخابات تین مرحلوں میں ہوئے تھے اور انتخابی نتائج کا اعلان منگل کو کیا جانا ہے۔

متعلقہ

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

ایل جی کی جانب سے نامزد کئے جانے والے پانچ ارکان کے ساتھ اسمبلی کی موثر تعداد 95 ہو جائے گی، جہاں اکثریت کا نشان 48 ہوگا۔

ان پانچ ایم ایل اے کو نامزد کرنے کا ایل جی کا اختیار ایسے وقت میں اہمیت کا حامل ہے جب ایگزٹ پول میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں معلق اسمبلی کی پیش گوئی کی گئی ہے اور یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا نامزد ایم ایل اے ایوان میں اکثریت کا فیصلہ کرنے میں کردار ادا کریں گے۔

دہلی ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) ایس این ڈھنگرا سے جب پوچھا گیا کہ ایل جی کے پاس پانچ ممبروں کو نامزد کرنے کا اختیار کیا جا سکتا ہے اور کیا اس کا استعمال کابینہ کی مدد اور مشورہ کے بغیر کیا جا سکتا ہے، تو انہوں نے کہا کہ انتخابات کے نتائج کا انتظار کرنا ہوگا اور اس مرحلے پر یہ مسئلہ قبل از وقت ہے۔

جسٹس ڈھنگرا نے پی ٹی آئی کو بتایا”ہم اصل نتائج کا انتظار کر سکتے ہیں کیونکہ یہ سوال نتائج پر منحصر ہے“۔

اس معاملے پر سینئر وکیل گوپال شنکر نارائنن نے کہا کہ مرکز کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں سیاسی عمل میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے کیونکہ اس طرح کے اقدامات منتخب حکومتوں کے کام کاج کو دفن کرتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے وکیل اشونی کمار دوبے نے سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کا حوالہ دیا جس میں اس وقت کی ایل جی کرن بیدی کے ذریعہ پڈوچیری اسمبلی کےلئے تین ممبروں کو نامزد کرنے کے مرکز کے فیصلے کو برقرار رکھا گیا تھا۔

تاہم انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019، جس میں 2023 میں ترمیم کی گئی تھی، اس معاملے پر ’واضح‘ نہیں ہے کہ آیا نامزد ایم ایل اے کا حکومت کی تشکیل میں کوئی کردار ہوگا یا نہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا جموں و کشمیر کے ایل جی کو پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کا اختیار کونسل آف منسٹرس کی مدد اور مشورہ سے حاصل ہونا چاہئے، سینئر وکیل شنکر نارائنن نے کہا کہ پڈوچیری کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ ہونے اور مرکز کی ملکیت ہونے کے تناظر میں سپریم کورٹ نے اس کا جواب دیا ہے۔

نارائنن نے کہا”جہاں تک کشمیر کا تعلق ہے، ایک بار جب سپریم کورٹ نے سالیسٹر جنرل کے اس بیان کو قبول کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ اسے مکمل ریاست کا درجہ دیا جائے گا، تو یہ سوال لاگو نہیں ہوسکتا۔ یہ تسلیم کیا گیا کہ کسی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں ہے ، لہذا کشمیر کا موازنہ پڈوچیری سے نہیں کیا جاسکتا ہے“۔

سینئروکیل نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ منتخب حکومتوں کے کام کاج میں مرکز کی اس طرح کی سیاسی مداخلت کو مناسب طریقے سے دفن کیا جائے۔ ”ہم نے دیکھا ہے کہ کس طرح دہلی اور پڈوچیری میں انتظامیہ رک گئی ہے، جس سے شہریوں کے حقوق بری طرح متاثر ہوئے ہیں“۔

جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ اور آئین کے آرٹیکل 239 اے کا حوالہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ کے وکیل دوبے نے کہا کہ اس قانون میں ریاستی اسمبلی کیلئے پانچ ممبروں کو نامزد کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں دو خواتین ، دو مہاجر برادری اور ایک پی او جے کے پناہ گزین شامل ہے۔

دوبے نے کہا”لیکن یہ’حکومت کی تشکیل یا عدم اعتماد کے ووٹ‘ کے دوران نامزد ممبروں کے ووٹنگ کے حق کے معاملے پر’غیر واضح/ خاموش‘ ہے“۔

پڈوچیری معاملے میں 2018 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہا گیا تھا کہ مرکزی حکومت کو اسمبلی میں ممبروں کی نامزدگی کے لئے ریاست سے مشورہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے اور نامزد ممبروں کو منتخب ممبروں کی طرح ووٹ دینے کا حق ہے۔

کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے جموں و کشمیر میں حکومت کی تشکیل سے پہلے پانچ ارکان کی نامزدگی کی مخالفت کی تھی۔

اگست 2019 میں جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور ریاست کو دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا تھا۔

جموں و کشمیر اسمبلی پڈوچیری اسمبلی کی طرز پر بنائی گئی ہے جہاں تین نامزد ارکان منتخب ایم ایل اے کے برابر کام کرتے ہیں اور انہیں ووٹ نگ کا حق حاصل ہوتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نئی دہلی،سرینگر وندے بھارت سلیپر ٹرین جلد ہی شروع ہوگی: انڈین ریلوے

Next Post

… اور وہ دن آ ہی گیا !

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
کشمیر میں تین ماہ طویل سرمائی تعطیلات کے بعد اسکول دوبارہ کھل گئے
تازہ تریں

کشمیر بھر میں 13 مئی سے سکول دوبارہ کھلیں گے

2025-05-12
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
تازہ تریں

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت

2025-05-12
سرحدی کشیدگی:پونچھ میں۱۵شہری ہلاک، درجنوں زخمی، لوگ محفوظ مقامات کی اور منتقل
تازہ تریں

دھماکہ خیز اشیا کوناکارہ بنانے کے بعد لوگوں کو گھر واپس جانے کی اجازت

2025-05-12
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
تازہ تریں

سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-12
بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال
تازہ تریں

بھارت پاک تنازع کی وجہ سے بند32 ہوائی اڈے پروازوں کے لیے بحال

2025-05-12
ہندوستانی ٹیم ایک یا دو کھلاڑیوں پر منحصر نہیں ہے: بانگر
تازہ تریں

الجھن میں پھنسے رشبھ پنت اپنا بہترین کھیل بھول گئے : سنجے بنگر

2025-05-12
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
تازہ تریں

ہند پاک فوری اور مکمل جنگ بندی پر متفق:ٹرمپ

2025-05-10
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

… اور وہ دن آ ہی گیا !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.