سرینگر//
ایگزٹ پول کی پیشگوئیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے کہا کہ ان کی پارٹی نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا۔
رینہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ۸؍ اکتوبر کو نتائج آنے کے بعد بی جے پی سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرے گی۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی قیادت جس میں وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور پارٹی صدر جے پی نڈا شامل تھے ، نے پارٹی کیلئے مہم چلائی اور لوگوں سے زبردست حمایت حاصل کی۔
رینا نے کہا کہ بی جے پی۸؍ اکتوبر کو کامیاب ہوگی اور حکومت کی تشکیل پر کام شروع کرے گی۔ ’’ہم نے اپنی طاقت کے بل بوتے پر انتخابات لڑے۔ ہمارا ہدف عوام کی آشیرباد سے انتخابات جیتنا ہے اور ہم شاندار کامیابی حاصل کریں گے۔‘‘