جموں/۳اکتوبر
جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان انکاﺅنٹر شروع ہوا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں ایک تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان گولیوں کے مختصر تبادلے کے بعد انکاﺅنٹر شروع ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد انکاﺅنٹر شروع ہوا۔
بتادیں کہ اسی علاقے کے دانی دھر جنگل کے نزدیک اکیس ستمبر کو ایک انکاﺅٹر ہوا تھا۔