سرینگر//
جموں کشمیر کے شمالی ضلع بارہ مولہ کے اوڑی میں بیٹے نے جسمانی طورپر معزور ماں کو کاندھے پر اٹھا کر پولنگ بوتھ پہنچایا جہاں پر اس نے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
اس موقع پر معمر خاتون نے کہاکہ جمہوری عمل میں حصہ لینے سے ہی لوگوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں منگل کو ۷؍اضلاع پر محیط ۴۰نشستوں پر پولنگ جاری ہے ۔
بارہمولہ کے اوڑی قصبے میں ایک۷۰سالہ جسمانی طورناتواں خاتون نے بھی اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جسمانی طورپرمعزور خاتون کو بیٹے نے کاندھوں پر اٹھا کر پولنگ اسٹیشن تک پہنچایا ۔
اس موقع پر بزرگ خاتون نے کہاکہ اوڑی می بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ بے روزگاری ایک بڑا مسئلہ ہے اوراس حوالے سے نئی حکومت کو اپنی توجہ مبذول کرنی ہوگی۔
عمر رسیدہ خاتون نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں کیونکہ جمہوری عمل میں حصہ لینے سے ہی اپنے من پسند امیدوار کو چنا جاسکتا ہے ۔