سرینگر//
الیکشن حکام نے ضلع کپواڑہ کے ترہگام میں ایک انتخابی ریلی کے دوران’مودی کا جو یار ہے، غدار ہے، غدار ہے‘ کے نعرے لگانے پر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔
نوٹس میں لون سے حکام نے وضاحت کرنے کے لئے کہا ہے کہ ان نعروں پر ان کے خلاف کارروائی کیوں نہ کی جائے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے ’’یہ اطلاع ملی ہے کہ آپ نے ترہگام میں اپنی انتخابی مہم کی تقریر کے دوران غیر پارلیمانی زبان کا استعمال کیا ہے اور خاص طور پر ’مودی کا جو یار ہے، غدر ہے غدر ہی‘ کا نعرہ لگایا ہے جو ایم سی سی اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کی صریح خلاف ورزی ہے‘‘۔
ضلع کپواڑہ کیلئے ضابطہ اخلاق کے نوڈل افسر نے لون سے ۲۴ گھنٹے کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا ہے اور ایسا نہ کرنے پر معاملہ چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر کو قواعد کے تحت مزید کارروائی کے لئے بھیجا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔