ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

اونتی پورہ میں۶ملی ٹنٹ معاون گرفتار

بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد:پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-29
in مقامی خبریں
A A
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں چھ ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ اونتی پورہ پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی کہ جیش محمد تنظیم سے وابستہ پاکستان میں مقیم ایک کشمیری دہشت گرد نوجوانوں کو ملی ٹنٹ صفوں میں شامل کرنے کی منصوبہ بند کر رہا ہے اور ایسے نوجوانوں کو ڈھونڈنے کے بعد ان میں اسلحہ و گولہ بارود تقسیم کیا جا رہا ہے تاکہ وہ دہشت گر کارروائیاں انجام دے سکیں۔انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن ترال میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا’’اس کیس کی تحقیقات کے دوران اس ماڈیول کے ساتھ وابستہ نوجوانوں کی نشاندہی کی گئی اور یہ بات سامنے آگئی کہ پاکستان میں مقیم دہشت گرد نے جیل میں بند ایک او جی ڈبلیو کی مدد سے کئی نوجوانوں کی نشاندہی کی تھی جنہیں اونتی پورہ کے ترال اور کولگام ضلع میں دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی‘‘۔
پولیس ترجمان نے کہا’’ان نوجوانوں کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے پستول،گرینیڈ اور آئی ای ڈیز فراہم کی گئیں اور ان کو ہدایت دی گئی کہ وہ ٹارگیٹ ہلاکتیں، سیکورٹی فورسز، عوامی مقامات، غیر مقامی مزدوروں پر گرینیڈ لگا کر کچھ دہشت گرد کارروائیاں انجام دیں‘‘۔
ترجمان نے کہا’’اس سلسلے میں اب تک چھ ملی ٹنٹ معاونین کو گرفتار کیا گیا جن کے انکشاف پر بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں۵آئی ای ڈیز‘۳۰ڈیٹونیٹرز، آئی ای ڈیز کی۷ بیٹریاں‘۲پستول‘۳پستول میگزین‘ پستول کی۲۵گولیاں‘۴ ہینڈ گرینیڈ اور ۲۰ہزار روپے نقدی شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

موسم میں بتدریج بہتری‘کسان فصل کٹائی دوبارہ شروع کریں

Next Post

آرٹیکل۳۷۰ کو صرف حکومت ہند ہی بحال کر سکتی ہے:آزاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

آرٹیکل۳۷۰ کو صرف حکومت ہند ہی بحال کر سکتی ہے:آزاد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.