سرینگر/۲ جون
وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے چاڈورہ کے ماگرے پورہ علاقے میں جمعرات کی شام دو غیر مقامی لوگوں کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی جی این ایس نے اطلاع دی ہے کہ غیر مقامی افراد میں سے ایک کے ہاتھ میں اور دوسرے کو کندھے میں گولی لگی ہے۔ افسر نے بتایا کہ دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
افسر نے مزید کہا کہ دونوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا۔
حملے کے فوراً بعد حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات جلد ہی پیروی کریں گی۔
اس سے پہلے آج صبح جنوبی کشمےر کے کولگام علاقے میں بندوق برداروں نے علاقائی دےہاتی بےنک کی ایک شاخ کے منےجر‘ وجے کمار کو گولی مار کر ہلاک کیا۔