سرینگر//
جموںکشمیر اپنی پارٹی کے صدر‘سید الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر کی راویتی پارٹیوں نے لوگوں کے جذبات و احساسات کو لوٹا ہے ۔
بخاری نے کہا کہ بڈگام اسمبلی حلقے پر ان کی پارٹی پی ڈی پی کو نہیں بلکہ آغا سید منتظر کو حمایت کر رہی ہے ۔
اپنی پارٹی کے صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بخاری نے کہا’’روایتی پارٹیوں‘ خواہ وہ بی جے پی ہے ، پی ڈی پی کانگریس یا نیشنل کانفرنس ہے ، نے جموں وکشمیر کے لوگوں کے لوٹا ہے ،لوگوں کے احساسات اور جذبات کو لوٹا ہے‘‘۔
اپنی پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا’’مجھے ہندوستان اور پاکستان کے ساتھ کچھ نہیں ہے مجھے صرف کشمیر یاد ہے اور میں ان ہی کیلئے نکلا ہوں‘‘۔
بڈگام اسمبلی حلقے پر ان کے امید وار کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس نکالنے پر بخاری نے کہا’’اس سیٹ پر ہم پی ڈی پی کو نہیں بلکہ آغا سید منتظر کو حمایت کر رہے ہیں جو ایک مذہبی پیشوا کے فرزند ہیں‘‘۔
بخاری نے کہا’’ہمیں لوگوں کا اچھا رسپانس مل رہا ہے لوگوں کی توقعات ہمارے ساتھ وابستہ ہیں اور ہم ان توقعات پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے ۔‘‘