منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

محمد شفیع پنڈت کا انتقال‘ وزیر اعظم کی اہل خانہ کے ساتھ تعزیت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-20
in مقامی خبریں
A A
محمد شفیع پنڈت کا انتقال‘ وزیر اعظم کی اہل خانہ کے ساتھ تعزیت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

سرینگر//
وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے پہلے مسلمان انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (ائی اے ایس) افسر اور سابق جموں وکشمیر پبلک سروسز کمیشن (جے کے پی ایس سی) چیئرمین محمد شفیع پنڈت جمعرات کو انتقال کر گئے ۔ وہ۸۰برس کے تھے ۔خاندانی ذرائع نے بتایا کہ محمد شفیع پنڈت گذشتہ ایک ماہ سے دلی کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔
سری نگر کے سابق مئیر جنید متو نے’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا’’میرے پیارے چچا،جے کے پی ایس سی کے سابق چیئرمین اور جموں وکشمیر کے سابق ایڈنشنل چیف سکریٹری محمد شفیع پنڈت صاحب کا طویل علالت کے بعد دلی میں انتقال ہوگیا‘‘۔
متو نے کہا’’ان کی میت آج سرینگر پہنچے گی‘‘۔
خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی تجہیز و تکفین آج ہی انجام دی جائے گی۔
پنڈت۱۹۶۹میں سول سروسز کے امتحانات میں کوالیفائی کرنے والے کشمیر کے پہلے مسلمان تھے ۔
بیوروکریٹک حلقوں میں انہیں ایک ایسے چیف سکریٹری کی حیثیت سے دیکھا جاتا تھا جیسا جموں وکشمیر نے قبل ازیں کبھی نہیں دیکھا تھا۔نوکری سے فراغت کے بعد نرم گفتار شخصیت کے مالک محمد شفیع پنڈت کشمیر میں کئی سول سوسائٹی اور خدمت خلق کے کاموں میں مصروف تھے ۔
دریں اثنا ان کے انتقال پر وزیر اعظم نریندر مودی اور مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ایک نا قابل تلافی نقصان سے تعبیر کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے جمعرات کو سری نگر میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کے دوران کہا’’مجھے اطلاع ملی کہ کشمیر کے پہلے آئی اے ایس افسر محمد شفیع پنڈت کا گذشتہ شب انتقال ہوا ہے ‘‘۔
مودی نے کہا’’ریٹائر منٹ کے بعد بھی وہ معاشرے کی بہبودی کے لئے کام کرتے تھے ‘‘۔ان کا کہنا تھا’’مصیبت کی اس گھڑی میں ہمارے خیالات اور دعائیں مرحوم کے پسماندگان کے ساتھ ہیں‘‘۔
سینئر کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا’’میرے دیرینہ دوست محمد شفیع پنڈت کا انتقال ہوا۔ وہ۱۹۶۹بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے جو جموں وکشمیر اور مرکز میں بھی کلیدی عہدوں پر فائز رہے ‘‘۔
رمیش نے’ایکس‘پر اپنے پوسٹ میں کہا’’ریٹائر منٹ کے بعد انہوں نے عوامی خدمت کیلئے اپنے آپ کو وقف کیا ہوا تھا‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’نرم گفتاراور فطری لحاظ سے انتہائی نرم مزاج شخصیت کے مالک پنڈت جموں وکشمیر کے شاندار جامع ورثے کی علامت تھے اور وہ وادی کے نوجوانوں کے لئے ایک رول ماڈل تھے ‘‘۔
جواہر لعل یونیورسٹی کے سکول آف انٹرنیشنل سٹیڈیز کے ڈین اور پروفیسر امتیابھ متو نے کہا کہ محمد شفیع پنڈت ایک ممتاز سول سرونٹ تھے ۔انہوں نے پنڈت کو ایک اصلی خاندانی اور ایک شریف النفس شخصیت قرار دیا۔
ضلع مجسٹریٹ کولگام اطہر عامر خان نے کہا’’میں ان کے ساتھ گذشتہ۹برسوں سے رابطے میں تھا وہ ایک انتہائی منکسر المزاج اور سخی شخصیت کے مالک تھے ۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کے پاس تین خاندانوں کی تنقید کرنے کے سواکچھ بھی نہیں ہے :عمر

Next Post

تاج محی الدین بی جے پی کا در پردہ امیدوار :کانگریس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
جموں اورپنچاب کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی بڑھتی سرگرمیاں فورسز کیلئے چیلنج
اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب مشتبہ پاکستانی ڈرون کی پرواز

2026-08-30
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

آئندہ۱۰ روز کے دوران موسم گرم  اور مرطوب رہنے کا امکان: محکمہ موسمیات

2026-08-29
نوجوان کی پولیس تھانے میں موت‘عدالت کی پولیس اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت
اہم ترین

دھوکہ دہی اور فراڈ: بی جے پی ضلع اننت کے جنرل سیکریٹری کیخلاف مقدمہ درج

2026-08-29
موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ
اہم ترین

موقف واضح ہے‘ ریاستی درجہ بحال ہونے تک کانگریس کابینہ میں شامل نہیں ہوگی: طارق کرہ

2026-08-28
عید الفطر آج منائی جا رہی ہے
اہم ترین

عید میلاد النبی کشمیر بھر میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منائی گئی

2026-08-27
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

سونے کے زیورات چوری کے متعدد مقدمات حل، دو افراد گرفتار

2026-08-27
Next Post
سینئر لیڈرتاج محی الدین بھی آزاد کا ساتھ چھوڑ گئے 

تاج محی الدین بی جے پی کا در پردہ امیدوار :کانگریس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.