سرینگر//
محکمہ موسمیات سرینگر نے ہفتہ کے روز مختلف مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ ۲۳ ستمبر تک جموں و کشمیر میں کوئی خاص موسمی سرگرمی نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آج کئی مقامات پر مطلع ابر آلود رہے گا اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
۱۵سے۲۰ ستمبر تک عام طور پر خشک موسم اور دور دراز مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ اگلے تین دنوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے اور دور دراز مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ۲۳ستمبر تک کسی بھی اہم موسمی سرگرمی کی توقع نہیں ہے۔
ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عہدیدار نے کہا کہ اس دوران جموں و کشمیر کے الگ الگ مقامات پر گرج چمک ، آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔