ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دہشت گردوں کو اسمبلی انتخابات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے: بی ایس ایف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-11
in اہم ترین
A A
دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے فورسز چوکس:آئی جی بی ایس ایف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

بھدرواہ/جموں// بی ایس ایف کے ایک اعلیٰ افسر نے منگل کو کہا کہ سرحدوں پر دراندازی کی روک تھام کے اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ دہشت گرد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں دراندازی نہ کریں اور ان میں خلل نہ ڈالیں۔
جموں فرنٹیئر کے بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے ڈوڈہ ضلع کے بھدرواہ علاقے میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی، جہاں چھ دیگر اضلاع کے ساتھ جنوبی کشمیر کے کل۲۴؍ اسمبلی حلقوں اور جموں کی چناب وادی علاقے میں۱۸ستمبر کو پہلے مرحلے میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔
بورا نے کہا’’سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں کیونکہ بی ایس ایف نے پولیس سمیت معاون ایجنسیوں کے ساتھ مل کر دراندازی کی روک تھام کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں۔ میں سبھی کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ انتخابی عمل کے دوران ایسی کسی سرگرمی (سرحد پار سے دہشت گردوں کی دراندازی) کی اجازت نہیں دی جائے گی‘‘۔
بی ایس ایف افسر نے کہا کہ بی ایس ایف کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
بورا نے کہا کہ بی ایس ایف ایک قابل فورس ہے اور آپ ہمارے فوجیوں کو مشکل علاقوں میں زیادہ تعینات پائیں گے ’’کیونکہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے اور بہادری سے اپنا کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ بی ایس ایف کو انتخابات کے محفوظ انعقاد کیلئے یہاں (چناب وادی میں) تعینات کیا گیا ہے‘‘۔
ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے بی ایس ایف افسر نے کہا کہ زمینی کمانڈر کچھ واقعات سے واقف ہیں اور پورے علاقے کو صاف کرنے کے لئے حکمت عملی کے ساتھ اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں اور مجھے امید ہے کہ انتخابات کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا۔
قبل ازیں بی ایس ایف کے آئی جی نے فورس کے ۲۰کمانڈنگ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ میں انتخابی سیکورٹی کا جائزہ لیا جس کے یونٹ سبھی تین اضلاع میں تعینات ہیں اور بتایا کہ حالیہ دنوں میں اس علاقے میں عسکریت پسندی کے آثار پائے گئے ہیں۔
بورا نے اپنے جوانوں سے چوکس رہنے اور دہشت گردوں کے کسی بھی مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا’’وہ (دہشت گرد) بڑی تعداد میں نہیں ہیں لیکن چونکہ اس علاقے میں وسیع جنگلات ہیں، لہذا انہیں زندہ رہنے کا موقع مل رہا ہے۔‘‘ (ایجنسیاں)
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات:پلوامہ حلقے میں سخت مقابلے متوقع‘بازی کوئی بھی مار سکتا ہے

Next Post

میں مودی سے نفرت نہیں کرتاـ:راہل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی

میں مودی سے نفرت نہیں کرتاـ:راہل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.