جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

انجینئر رشید کی اے آئی پی ایک اور پراکسی پارٹی ہے :محبوبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-09
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

سرینگر/۹ستمبر
پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ بی جے پی قیادت والی مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر میں ووٹوں کو تقسیم کرنے کے لئے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کو بھی ایک پراکسی پارٹی کے طور پر تبدیل کیا ہے ۔
محبوبہ مفتی کا بیان جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پی ڈی پی اور اے آئی پی کے کارکنوں کے درمیان لڑائی کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے ۔
پی ڈی پی کی صدر کا الزام تھا”کل بلہ پورہ شوپیاں میں انجینئر رشید جو اس وقت تہاڑ جیل میں بند ہیں، کی اے آئی پی کے ورکروں نے ہمارے پارٹی کے امید وار یاور بانڈے پر ڈنڈوں سے حملہ کیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا اور اس وقت شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال میں زیر علاج ہے “۔
محبوبہ نے اے آئی پی کے بڑھتے ہوئے اثر اور اس کی فنڈنگ کے متعلق سوال کرتے ہوئے کہا”ایک پارٹی جس کا لیڈر جیل میں ہو کیسے دوسری پارٹی کے کارکنوں پر حملہ کرنے کی جرا¿ت کرسکتی ہے اور اس پارٹی نے تمام حلقوں سے اپنے امید وار کھڑا کئے ہیں اس کےلئے ان کو فنڈنگ کہاں سے ہو رہی ہے “۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”اگر پی ڈی پی نے ایسی حرکت کی ہوتی تو ہمارے ورکر جیل میں ہوتے “۔
محبوبہ کا کہنا تھا”مرحوم مفتی صاحب کو پی ڈی پی بنانے میں پچاس برس لگے لیکن ہمارے پاس ابھی بھی تمام حلقوں سے امید وار کھڑا کرنے کے لئے وسائل نہیں ہیں“۔
پی دی پی کی صدر نے کہا”میں حکومت سے کہنا چاہتی ہوں اگر آپ انجینئر رشید کی پارٹی کو ہی سامنے لانا چاپتے ہیں اور اس کی بھر پور مدد بھی کی جا رہی ہے تو باقی پارٹیوں سے کہا جائے کہ الیکشن نہ لڑیں“۔انہوں نے الزام لگایا کہ اے آئی پی کو عروج دینا پی ڈی پی کو کمزور کرنے کی ایک کوشش ہے ۔
سابق وزیر اعلیٰ نے مذکورہ واقعے کی تحقیقات کرانے اور ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
ادھر شوپیاں پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا نوٹس لیا گیا ہے ۔
پولیس نے اتوار کی شام ’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا”بالپورہ، شوپیان میں پی ڈی پی اور اے آئی پی پارٹی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی کی اطلاع ہے جس کے نتیجے میں معمولی زخمی ہوئے ہیں“۔
پوسٹ میں کہا گیا”دونوں پارٹیوں کو مثالی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کے لیے رپورٹ کیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے ۔“

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

نور باغ میں آتشزدگی، تین رہائشی مکان خاکستر

Next Post

چاہے کتنے سال لگ جائیں دفعہ 370 کو ضرور بحال کریں گے:ڈاکٹر فاروق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر ایئر بیس پر اپ گریڈڈ مگ 29 لڑاکا طیاروں کا ایک سکواڈرن تعینات
تازہ تریں

فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کرتباہ، دونوں پائلٹ کی موت

2025-07-10
تازہ تریں

نوکری دلانے کے نام پر فراڈ‘۷۵لاکھ روپے متاثرین کو واپس

2025-07-10
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
تازہ تریں

وادی میںجاری بارشوں سے شدید گرمی کی لہر سے لوگوں کو راحت 

2025-07-10
اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان
ٹاپ سٹوری

اسکولوں کے اوقات کار پر نظر ثانی کاامکان

2025-07-10
کشمیر میں موسم خشک و خوشگوار‘۲۶مارچ تک موسم خشک رہے گا
تازہ تریں

وادی میںبارشوں کے بعد رات کے درجہ حرارت میں کمی

2025-07-09
بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط
تازہ تریں

بارہمولہ میں خاتون منشیات فروش کو گرفتار‘ممنوعہ اشیاء ضبط

2025-07-09
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’کشمیر میں عام لوگ دہشت گردی کیخلاف ہیں‘

2025-07-09
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
Next Post
جموں کشمیر کے عوام نئی دہلی کے غلام نہیں:ڈاکٹر فاروق

چاہے کتنے سال لگ جائیں دفعہ 370 کو ضرور بحال کریں گے:ڈاکٹر فاروق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.