سرینگر//
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات۲۰۲۴ کے دوسرے مرحلے میں جموں کشمیر کے چھ اضلاع کے۲۶؍ اسمبلی حلقوں میں۳۱۰؍امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔
۲۵ستمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا جمعرات کو آخری دن تھا۔
چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کل۳۱۰؍امیدواروں نے۳۲۹کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔
ضلع سرینگر میں کل۱۱۲، ضلع بڈگام میں۶۸‘راجوری ضلع میں۴۷‘ پونچھ ضلع میں۳۵‘ ریاسی اور گاندربل اضلاع میں ۲۴/۲۴؍امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں۔
جموں ڈویڑن میں ریاسی ضلع کے تین حلقوںکیلئے کل۷؍امیدواروں نے ‘گلاب گڑھ (ایس ٹی) سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ریاسی سے ۱۰؍ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ جبکہ سری ماتا ویشنو دیوی اے سی سے ۷؍امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
راجوری ضلع کے پانچ حلقوںمیں سے ۱۱؍امیدواروں نے ‘کالاکوٹ ،سندربنی سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔نوشہرہ سے۷‘ راجوری (ایس ٹی) سے۱۴‘ بدھل (ایس ٹی) اے سی سے۷ جبکہ تھانہ منڈی (ایس ٹی) اے سی سے ۸؍ امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔
ضلع پونچھ کے تین اے سی کیلئے کل۱۱ امیدواروں نے سرنکوٹ (ایس ٹی) سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔پونچھ حویلی ۱۳جبکہ مینڈھر (ایس ٹی) اے سی سے۱۱؍امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔