نئی دہلی/۶ستمبر
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ نریندر مودی حکومت کے تحت جموں و کشمیر امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے اور یہ خطہ دہشت گردی کے ہاٹ اسپاٹ سے سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے کے دورے کے موقع پر شاہ نے یہ بھی کہا کہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران بی جے پی کے’سنکلپ پتر‘ (منشور) کا اجرا کریں گے اور ’کارکن سمیلن‘ میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کریں گے۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت کے تحت جموں کشمیر امن اور ترقی کے ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ یہ خطہ تعلیمی اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ دہشت گردی کے ہاٹ اسپاٹ سے سیاحتی ہاٹ اسپاٹ میں تبدیل ہوگیا ہے۔
وزیر داخلہ جمعہ سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے دوران بی جے پی کی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور اس کا منشور جاری کریں گے۔